پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کراچی:
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ: بار صدر اور پی ٹی آئی وکلا میں تلخ کلامی، ماحول کشیدہ
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے۔
دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق نے سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپیل دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔