سیلابی صورتحال ، کوٹری بیراج ہیڈ ورکس پر کنٹرول روم قائم
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج حیدرآباد کے اعلامیہ کے تحت سیلابی صورتحال کے دوران کوٹری بیراج ہیڈ ورکس پر قائم کنٹرول روم اور فلڈ ایمرجنسی لائزن افسران کے نئے رابطہ نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلڈ ایمرجنسی آفیسر طارق اسد عرسانی ایگزیکٹو انجینئر کوٹری بیراج ڈویژن جامشورو کے دفتر کا نمبر022-2119036،موبائل نمبر0319-3982788،0301-3532462جبکہ فلڈ لائژن آفیسر علی عزیر شیخ
اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ویئر سب ڈویژن جامشورو کے دفترکا نمبر022-2119037، موبائل نمبر0300-3444336ہے- اس ضمن میں عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بروقت مذکورہ نمبرز پر رابطہ کریں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوٹری بیراج
پڑھیں:
کرپشن کا الزام، محکمہ تعلیم و تعمیرات گلگت بلتستان کے 5 افسران معطل
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیم و ورکس ڈویژن کے 5 افسران کو کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کے خلاف 17 اکتوبر 2025ء کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے افسران میں علی حیدر (XEN بلتستان ریجن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، دیدار حسین (کیشئر ایگزیکٹیو انجینئر گلگت ریجن)، سردار محمد (AEE گلگت ریجن)، غلام شاہ (SAC ورکس ڈویژن) اور صادق حسین (اسسٹنٹ SAC ورکس ڈویژن) شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کو تین ماہ کے لیے یا مزید احکامات تک معطل رکھا جائے گا۔ معاملہ تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کے سپرد کر دیا گیا ہے۔