پاک بحریہ سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلیے پوری طرح تیار ہے: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
Command & Staff Conference of #PakNavy concluded at NHQ Islamabad, chaired by CNS Adm Naveed Ashraf. The forum reviewed operational preparedness, ongoing initiatives & PIMEC-25 preparations, reaffirming PN's unwavering resolve for maritime security & national defence.
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ختم ہوگئی۔فورم میں آپریشنل تیاری، جاری منصوبوں اور آئندہ سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کی تیاریوں اور انعقاد پر غور کیا گیا۔ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کے دوران نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرارمستعفی
کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس پاک بحریہ کا اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے جس میں نیول چیف، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز سٹریٹیجک ترجیحات پر غور کرتے ہیں۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سٹاف کانفرنس کمانڈ اینڈ پاک بحریہ نیول چیف
پڑھیں:
محرابپور،سیپکوکرپشن کی تحقیقات کیلیےFIAحرکت میں آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-8
محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور سیپکو کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حرکت میں آگیا، راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کو بچانے کیلئے سیپکو افسران متحرک ،عارضی طور پر بدلی سیپکو محراب پور کے لائن سپرنٹنڈ نٹ فہیم موجائی کیخلاف صحافی کاشف کمبوہ اور عوامی شکایات پر وفاقی تحقیقات ادارہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) آفس نے لیٹر نمبر ایف آئی اے، ایس بی اے،وی آر ایف، 212 سال 2025 نمبر 11998-99 کے تحت تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا، ایف آئی اے تحقیقات شروع ہونے پر سی ای او سیپکو سکھر اعجاز چنا، منیجر سیپکو دادو، ڈپٹی منیجر سیپکو نوشہرو فیروز اور اسسٹنٹ منیجرمحراب پور نواز شریف نے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ کو بچانے کیلئے عارضی طور پر ڈویژنل آفس نوشہرو فیروز بھیج دیا تاکہ کسی بھی قسم کی امکانی کارروائی اور دسمبر کے لائن لاسزکی کارروائی سے بھی وہ محفوظ رہیں۔ذرائع کے مطابق سیپکو افسران کی جیبیں گرم کرنے والے راشی لائن سپرنٹنڈنٹ فہیم موجائی کا ہر صورت میں تحفظ کا فیصلہ ہوا، اس سے قبل بھی محکمہ ایس اینڈ آئی نے محکمہ ایم این ٹی نے بھی نام نہاد کارروائی کرکے کاغذی رپورٹ بنا کر محض خانہ پوری کرکے اسے بچایاگیا تھا، محراب پور کی شہری، سیاسی و سماجی تنظیموںنے نام نہاد کارروائی رد کرتی ہیں، حکومت،وزرات توانائی، نیپرا، واپڈا سے اعلیٰ سطحی حقیقی تحقیقات کریں۔ جماعت اسلامی، پاکستان فلاح پارٹی،کل جماعتی اتحاد، شہری اتحاد محراب پور، شہری ایکشن کمیٹی نے سیپکو ایس اینڈ آئی اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کی نام نہاد کارروائی کے ساتھ عارضی طور پر ڈویژنل آفس نوشہرو فیروزبدلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔