سپریم کورٹ نے ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماہرنگ بلوچ کی نظر بندی سے متعلق کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔
سماعت کے دوران ماہرنگ بلوچ اور دیگر کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ آئینی بینچ کا نہیں بلکہ ریگولر بینچ کا کیس ہے، کیونکہ درخواست گزاروں نے اپیل میں کسی قانون کی تشریح نہیں مانگی۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف
عدالت نے وکیل کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ آئینی تشریح سے متعلق نہیں، اس لیے اسے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ریفر کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ کارروائی وہ کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جسٹس امین الدین سپریم کورٹ ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹس امین الدین سپریم کورٹ ماہرنگ بلوچ نظر بندی کیس ماہرنگ بلوچ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا
سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے راولپنڈی کے رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران چل بسے۔
عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے گھر کی تعمیر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا۔ مقدمہ محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے کیس سیریل نمبر 8 پر درج تھا اور آج جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے فکس تھا۔
سپریم کورٹ میں آج کی سماعت کے دوران عابد حسین کو عدالت سے واپسی پر سپریم کورٹ استقبالیہ پر دل کا دورہ پڑا، اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی چل بسے۔ آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ عابد حسین کا مقدمہ 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی، جبکہ آج کی سماعت دوسری تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں