Jang News:
2026-07-24@06:31:15 GMT

کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے تو یہی سہی، خواجہ آصف

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے تو یہی سہی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پورے خلوص سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان امن اور سکون سے رہیں لیکن اگر طالبان نے اپنی لگام دلی کے حوالے کردی ہے تو پھر مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، افغانستان کے کافی اندر جاکر بھی جواب دینا پڑا تو دیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے، طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی حملہ کریں گے، اب دوا کوئی نہیں ہے، دعا ہی کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اندیشہ ہے طالبان افغانستان کو ماضی میں دھکیل رہا ہے، طالبان ریاست کے تشخص کے عادی نہیں ہیں، کابل حکومت میں کوئی ایسا موجود نہیں جو ریاست کی وضاحت کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف

پڑھیں:

گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی

گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔ 

ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔ 

ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم