سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا 

وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی ۔اورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی ۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

وزیر اعظم نے کہا پوری قوم سیکیورٹی فورسز اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدر مملکت ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے   فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن  میں  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا 

صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت کیا ۔صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

 صدرِ مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہےصدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔شہداء کی قربانیاں قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  کرم کے علاقے میں 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی  نے خوارجیوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن  نعمان سیلم سمیت 6 جوانوں کو خراج عقیدت  پیش کیا۔ 

  محسن  نقوی  نے کہا کیپٹن نعمان سمیت 6 جوانوں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کرکے اعلی مثال قائم کی۔ قوم شہید کیپٹن نعمان سمیت 6 جوانوں  کو  سلام پیش کرتی ہے۔کیپٹن نعمان سمیت 6 جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے وطن کے  بہادر سپوتوں کی قربانیاں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔

 تجارتی معاہدہ: امریکی خام تیل کا پہلا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے  کرم کے علاقے ڈوگر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن نعمان سلیم اور پانچ جوانوں کی شہادت قوم کے عزم و حوصلے کی علامت ہےشہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے ان کی قربانیوں سے وطن میں امن و استحکام کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر شہید کا خون ہماری قومی یکجہتی اور دفاع کی ضمانت ہے۔شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،  شہداء کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔

بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کا فاصلہ کراچی سے مزید کم، سندھ میں بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
  • سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن اور 5 جوان شہید
  • سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی: فتنۃ الخوارج کے7 دہشت گرد ہلاک،کیپٹن سمیت 6جوان شہید
  • صدر مملکت ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت
  • سیکورٹی فورسز کی انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائی،7ہلاک،5جوان شہید ہو گئے
  • کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی چلتن کے پہاڑوں میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع کچھی میں دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی پر پولیس کو خراجِ تحسین
  • فتنہ الخوارج کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشت گرد ہلاک ، پاک فوج کے5 جوان شہید