سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن اور 5 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
KURRAM:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کپٹن سمیت پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے ڈوگار میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 24 سالہ کیپٹن نعمان سلیم دیگر 5 اہلکاروں کے ساتھ شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
کیپٹن نعمان سلیم کا تعلق پنجاب کے ضلع میانوالی سے تھا اور پاک فوج کے نوجوان میڈیکل افسر تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار امجد علی، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ نائیک وقاص احمد، سندھ کے ضلع شکار پور سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی اعجاز علی، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی محمد ولید اور ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے اور ساتھ ہی نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے انسداد دہشت گردی کی عزم استحکام مہم پورے عزم کے ساتھ جاری ہے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے تعلق رکھنے والے آئی ایس پی آر پاک فوج کے کے ضلع
پڑھیں:
آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
صدرِ مملکت نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے 5 ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے 5 ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا، صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت بھارت کے حمایت یافتہ فتنۂ خوارج کے خلاف آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا، شہدا کی قربانیاں قومی اتحاد، سلامتی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔ صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔