حج 2026: 40دن کے حج پیکیج کی رقم 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2026 کے لیے 40دن کے حج پیکیج کی رقم 11لاکھ 50ہزار روپے جبکہ 25دن کے شارٹ حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 66ہزار 377حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ 65لاکھ 85ہزار روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رقوم کی منتقلی کا عمل حاجیوں کے بینک اکاﺅنٹس میں 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
سردار محمد یوسف نے جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ حج اخراجات کو ممکنہ حد تک کم سے کم رکھا جائے اور حج انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عازمین حج کو سعودی عرب میں قدم قدم پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے حج ناظم کی اسکیم منظور کی گئی، حاجیوں کے گروپ پر ایک ناظم مقرر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حج 2025ءکے دوران رہائشی عمارتوں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر معاملات میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی بچت کی گئی، یہ رقم حاجیوں کو واپس کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے 12ہزار 286حاجیوں کو 12ہزار فی کس، 13ہزار 939 حاجیوں کو 25ہزار، 8ہزار 496حاجیوں کو 48ہزار، 20ہزار 302حاجیوں کو 75 ہزار، 10 ہزار 945حاجیوں کو 90ہزار اور 400حاجیوں کو ایک لاکھ 10 ہزار فی کس کے حساب سے رقم واپس کی جا رہی ہے، یہ واپسی آج سے ہی شروع ہو جائے گی اور 31اکتوبر تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن حاجیوں کو رقم واپس نہیں کی گئی انہوں نے حجاز مقدس میں فراہم کی گئی تمام سہولیات سے مکمل استفادہ کر لیا تھا، جن لوگوں کو رقم واپس کی گئی ہے یہ لوگ رہائشی عمارتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات سے مکمل استفادہ نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2026 کے موقع پر بھی حاجیوں کو سفری بیگ اور سعودی کمپنی کی موبائل فون سم دی جائے گی جس میں انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ 300سے 600تک فون کالز کی سہولت بھی میسر ہوگی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج تربیت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، حج 2026 کیلئے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 40 دن کے حج کا پیکیج 11 لاکھ 50 ہزار اور 25 دن کے حج کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، اس طرح سرکاری اسکیم کے تمام درخواست گزاروں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے کی دوسری قسط جمع کرانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی تعلیمات کے مطابق حج انتظامات کیے ہیں، پرائیویٹ اسکیم کے تحت بھی حج کوٹہ پر تقریباً بکنگ مکمل ہو گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حاجیوں کو کی گئی
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔