Daily Pakistan:
2025-12-08@12:41:34 GMT

وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے   مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دی گئی۔جیو نیوز کے مطابق کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کے لیے  وفاقی وزارت داخلہ کو  احکامات جاری کردیے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایک  ہفتہ  قبل مذہبی جماعت پر  پابندی کا ریفرنس وزارت داخلہ کو  بھیجا گیا تھا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخواحکومت نے 9 مئی کے مزید مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے 57 کیسز ختم کرنے کی سفارشات صوبائی کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مقدمات میں نامزد ہیں، سزا کی صورت میں نااہلی کا خدشہ موجود ہے، صوبے میں 9 مئی کے درجنوں کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے مقدمات واپس لینے کی باضابطہ سفارش تیار کر لی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارشات پر حتمی فیصلہ صوبائی کابینہ اجلاس میں ہوگا، کابینہ منظوری کے بعد عدالتوں میں مقدمات واپس لینے کی کارروائی شروع کی جائے گی، ریاست مقدمات سے دستبرداری کی منظوری کے بعد دعویداری ختم کر دے گی۔
حکومتی معاون خصوصی شفیع اللہ جان کے مطابق علی امین گنڈاپور کی حکومت میں بھی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے کر ریاست مقدمات سے دستبردار ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام کیسز سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر بنائے گئے تھے، جتنے بھی کیسز ہیں انصاف کے تقاضوں پر پورے نہیں اترتے، ایسے بے بنیاد اور من گھڑت کیسز کو ختم کیا جانا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی،اراکین کا سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا سندھ کو جی ایس ٹی کی ذمہ داری دیں تو ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو کی پیشکش ایف ای ڈی حکام نے وفاقی حکومت کے ہفتہ وار دو چھٹیوں کے حوالے سے احکامات نظر انداز کر دیے،ہفتہ کو بھی تعلیمی ادارے... وزیر ریلوے حنیف عباسی کی مداخلت سے بزنس کمیونٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان محاذ آرائی ختم کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد؛نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی
  • فرانس میں ہر تیسرا مسلمان تعصب اور امتیازی سلوک کا شکار ،تازہ رپورٹ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا 9 اور 10 مئی کے مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ، کابینہ نے منظوری دے دی
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے د ی
  • خیبرپختونخوا حکومت کا 9مئی کے مزید 57مقدمات ختم کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی
  • صوبائی کابینہ کا اجلاس، بینک آف بلوچستان کے قیام کی منظوری