data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔

ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی تھی جس کے بعد ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت رہنماو ں کے

پڑھیں:

روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل FaceTime پر پابندی عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روس کی حکومت نے اسنیپ چیٹ اور ایپل کی ویڈیو کالنگ سروس FaceTime کو ملک میں بلاک کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان سروسز کو مبینہ طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ گروہ اسنیپ چیٹ کی خفیہ چیٹس اور غائب ہونے والے میسجز کا فائدہ اٹھا کر رابطے میں رہ رہے تھے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح روس نے FaceTime کو بھی بند کر دیا تاکہ “غیر منظور شدہ” مواصلاتی ذرائع قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پابندیوں کے بعد ملک میں عام صارفین کی بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی مزید محدود ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے گوگل، یوٹیوب، میٹا کی سروسز، واٹس ایپ اور ٹیلیگرام پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، تاہم صارفین کے لیے وی پی این اور دیگر متبادل ذرائع کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی
  • 9 مئی فسادات، تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
  • 9 مئی واقعات: عمران خان، شاہ محمود، عمر ایوب سمیت دیگر کے بیرون ملک سفر پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل
  • روس میں اسنیپ چیٹ اور ایپل FaceTime پر پابندی عائد
  • کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی
  •  جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے خلاف شکنجہ سخت
  • عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت