وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد متعلقہ سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فہرست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ، کنول شوزب، شیخ رشید اور میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ راجا بشارت، واثق قیوم عباسی اور دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک جانے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے فہرست وفاقی حکومت کو بھیجی گئی تھی، جس کے بعد 9 مئی کے فسادات کے تناظر میں ان رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نے سفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے ارسال کی تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت رہنماو ں کے
پڑھیں:
امریکا: سفری پابندی 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ملکوں کی تعداد 19 سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں تک کرنے کی تیاری کرلی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگیں گی۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ سے متعلق خدشات کے باعث 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا ہے، جس میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائی بھی شامل ہے۔
خبر کے مطابق یہ پابندی ان 19 ممالک کے افراد پر لاگو ہوتی ہے جنہیں جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندی کا سامنا تھا۔
ان ممالک کی فہرست میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اريتريا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور جس میں چند استثناؤں کے ساتھ امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی بھی شامل تھی۔
فہرست میں شامل دیگر 19 ممالک، جنہیں جون میں جزوی پابندیوں کا سامنا تھا، میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں۔