کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کیخلاف آپریشن،7خوارج جہنم واصل ، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج ہلاک مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادرجوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
مریم نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقررکرکے خیبر پختونخوا حکومت کا منصوبہ کاپی پیسٹ کیا، بیرسٹر سیف
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہادر اور نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، کیپٹن نعمان محاذ پرمیڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ اندازمیں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔ علاقے میں موجود دیگربھارتی سرپرستی یافتنہ خوارج کی تلاش اورخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز کیپٹن نعمان
پڑھیں:
اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی بحالی اور تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر حملے میں رعد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب باضابطہ تصدیق کردی گئی ہیں ہے کہ شہید ہونے والے رعد سعد ہی ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے اس حصے میں کیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے جو کہ غزہ سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔
غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
تاحال حماس کی جانب سے اپنے سرگرم ترین کمانڈر رعد سعد کی شہادت کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔