وزیر داخلہ محسن نقوی کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
تہران / اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محنس نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاک ،ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان کی تحریکِ انصاف کے وفد سے ملاقات، قومی جرگے اور اپوزیشن اتحاد کے بارے میں مشاورت
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاک، ایران وزرائے داخلہ نے داخلی سیکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا اور محسن نقوی نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب کو مبارک باد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ رکن ممالک کے لیے یہ وزارتی کانفرنس دور رس نتائج کی حامل ہوگی، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
باباگرونانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات ،2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری
وزیر داخلہ نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آؤں گا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایرانی ہم منصب وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ نے نقوی نے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔