2025-10-29@22:10:00 GMT
تلاش کی گنتی: 127

«یہ شکل میں»:

    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں   تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔  اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ  نے بتایا کہ  بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے...
    برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے امیگریشن پالیسی سے متعلق نئے اور سخت ضوابط متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ لیبر پارٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اب اعلیٰ درجے کی انگریزی زبان پر عبور، صاف مجرمانہ ریکارڈ، اور کمیونٹی سروس میں شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔ شبانہ محمود نے وضاحت کی کہ فی الحال تارکینِ وطن پانچ سال مکمل کرنے کے بعد مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم لیبر پارٹی کی تجویز ہے کہ اس مدت کو بڑھا کر دس سال کر دیا جائے تاکہ اس عمل کو مزید سخت بنایا جا سکے۔ ان نئے مجوزہ اصولوں کے تحت وہ...
    اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیئے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے مصائب کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اکٹھے ہوں۔ اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اسے حقیقت بنانے میں امریکی انتظامیہ سے مل کر کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو اب اس منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیئے، حماس کو ہتھیار ڈال کر اور...
    اگر آپ نے کبھی سوچا کہ کاٹے گئے ناخن کسی کام کے نہیں تو اب شاید آپ کی رائے بدل جائے کیونکہ چین میں لوگ اپنے ہاتھوں کے ناخن آن لائن فروخت کر رہے ہیں۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاتھوں کے ناخن جنہیں عام طور پر فضلہ یا کراہت انگیز چیز سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے روایتی چینی طب میں قیمتی دوا سمجھے جاتے ہیں۔ ان کٹے ہوئے ناخنوں کو خاص طور پر بچوں کے پیٹ کے پھولنے اور ٹانسلز جیسے امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے  ناخن: دوا یا فضلہ؟ روایتی ادویات بنانے والی کمپنیاں چین کے مختلف دیہاتوں اور اسکولوں سے ناخن خریدتی ہیں جنہیں بعد میں دھو کر خشک کیا جاتا ہے...
    گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کے حیدرآباد کے ایک پریمیئم ہوٹل میں بنیادی سہولیات نہ ملنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہوٹل کے صدارتی سوئٹ کے باتھ روم میں پانی کی سہولت منقطع ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے پیغام میں عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ایک پریمیئم ہوٹل میں ناقابل معافی عمل ہے کہ مہمانوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں نہ صرف مہمانوں کا اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ ہوٹل کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے۔ عدنان سمیع نے تاج کرشنا ہوٹل کی...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے، 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقلِ کُل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آ ئے ، ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے. ان خیالا ت کااظہار انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شرجیل میمن نے گندم کی قلت سے وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی، ن لیگ کی اتحادی نہیں ہے صرف ساتھ دیتے ہیں لیکن وفاقی حکومت کو گندم...
    —فائل فوٹو سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں، وفاقی حکومت ایسے فیصلے کرے جس سے عوام کے حالات میں بہتری آئی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم وفاق کے اتحادی نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے انہیں سپورٹ کرتے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تمام ممالک سے سیلاب میں مدد لی جائے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کی جا رہی ہے، اگر یہ کسان کو سبسڈی دی جاتی تو بہتر تھا، اتنی گندم منگوانے سے کس کو فائدہ ہوگا؟  2005ء سے پہلے پاکستان گندم ایکسپورٹ کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ...
    صبح صبح انفرادی طور پر اور گروپ میں اجتماعی طور پر اس قدر نیک افعال، اعمال اور دعائیہ کلمات کے پیغامات کی بھرمار ہوتی ہے کہ آدمی یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اتنے سارے نیک لوگ معاشرے میں کہاں رہتے ہیں؟ اگر وہ اسی معاشرے میں رہتے ہیں تو معاشرے کا یہ حال کیوں ہے؟ اگر آپ کی عبادات مسجد کے باہر آپ کے روزمرہ کے افعال میں نظر نہیں آتی تو اسے عادت یا عادات تو کہا جاسکتا ہے عبادت یا عبادات نہیں کہہ سکتے۔ میرے ایک عزیز دوست نے میری تحاریر پر اپنی رائے دیتے ہوئے لکھا کہ میں روزمرہ کے معروف موضوعات کو چھوڑ کر معاشرے کے حساس موضوعات پر لکھتا ہوں کہ جس پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی بے بی نے اپنے شوہر سنیل میگھواڑ سوڈو دیر کے وحشیانہ تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے الزام لگایا کہ دیر راجو نے اسے گلی میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دیے۔ اس نے کہا کہ دیر راجو ایک ایسا شخص ہے جو گھر اور محلے کے لوگوں کے ساتھ عادت بن چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ تشدد کے واقعے کے خلاف اے سیکشن پولیس اسٹیشن گئی، لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے حکام سے ملزم راجو کو گرفتار کرکے انصاف...
    برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی اصل روح کو زندہ رکھا جانا چاہیے اور سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نےیو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران بھارت کے  رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ کرکٹ نہیں ہے، ایک ملک نے بین الاقوامی کرکٹ میچ کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشرقی لندن میں قائم معروف وانسٹڈ اینڈ سنئیرز بروک کرکٹ کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ کلب ایسیکس پریمیئر لیگ میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے اور جلد ہی پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہا ہے۔ وفد...
    چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کجّا کلس کے حالیہ بیانات نظریاتی تعصب پر مبنی اور کھلے عام تصادم کو ہوا دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ یاد رہے کہ بدھ (3 دسمبر)کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ چین کے شہر تیانجن میں ایک فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں جاپان کی شکست کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔ When asked to...
    لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم اسکولز فی الحال بند رہیں گے، والدین اور طلباء اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ Tagsپاکستان
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی ریلوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد پوری قوم کا قومی فریضہ ہے اور ہر پاکستانی کو بڑھ چڑھ کر اس کارِ خیر میں حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ...
    اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملاقاتیں برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکنر سے ہوں گی۔ اس کے علاوہ اُن کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔ اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں زمینوں سے متعلق دستاویزی مسائل کو دور...
    ویب ڈیسک : اسلام آباد میں بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت یوم آزادی سے ایک روز قبل بدھ 13 اگست کو تمام تفریحی مقامات عوام کے لیے بند رہیں گے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق  کل (بدھ) لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور مونو منومنٹ بھی عوام کیلیے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انتظامیہ کی جانب سے ہائیکنگ ٹریک بند کرنے کی وجہ سیکیورٹی اقدامات بتائی گئی...
    سجاول : سندھ کے ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سجاول کی ضلعی انتظامیہ نے بزرگ صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر منگل 12 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی عرس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب انجام دیں گے۔شاہ عنایت کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں مذہبی و ثقافتی...
    سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر۔ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کریگا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس نعیم افغان بھی بنچ میں شامل ہیں ،بحریہ ٹاون کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو سماعت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتعلیم اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کیلئے او پی ایف کالج ایف الیون2 میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
    پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،سپیکر کا سخت نوٹس،ٹھیکہ منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکل آیا،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لیتے ہوئے کیفے ٹیریا کی انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کیساتھ ساتھ اسٹاف کیلئے کیفے ٹیریا کا کنٹریکٹ بھی منسوخ کردیا گیا،نئے کنٹریکٹر کو پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی،اسمبلی حکام کے مطابق کھانے سے کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو ایک رکن اسمبلی نے...
    —فائل فوٹوز پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں 5 امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدوار مشال یوسفزئی، صائمہ خالد، مہتاب ظفر کل کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ سے مستعفیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی ف کی شازیہ بھی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ خالی نشست کے لیے پولنگ کل خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو...
    ( عثمان خان)خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا،الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست کا انتخاب  میں پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کی دستبردار کی صورت میں مشال یوسفزئی مضبوط امیدوار ہونگی۔ سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر خواتین کی مخصوص نشست  پرانتخاب میں ن لیگ کی جانب سے صوبیہ شاہد امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی راحیلہ بی بی نے ن لیگ کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین نشست کے لیے پولنگ کل صبح سے شروع ہوگی،145 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں...
    قوال ماجد علی صابری نے سانحہ قلات کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وفاق یا صوبائی حکومت کی جانب سے دادرسی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے احتجاج اور علامتی دھرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماجد علی صابری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ایک ہفتے سےزائد عرصہ گزرنے کےباوجود دادرسی کے لیےامدادی اعلان نہ ہونے کے خلاف جمعے کوکراچی پریس کلب کےباہرآلات موسیقی اورسازندوں کے ہمراہ احتجاج،علامتی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ قوال ماجد علی صابری نے کہا کہ قوالی کی محفلوں میں پرفارمنس پرپذیرائی کے بعد ملنے والے سرٹیفکیٹس سے بھوک وافلاس نہیں مٹ سکتی۔ قوالی کے معروف گھرانے ماجد علی صابری قوال گروپ نے سانحہ قلات میں ایک ہفتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)ٹنڈو باگو کی رہائشی نوجوان لڑکی اور لڑکے کا پریس کلب پر احتجاج راضی خوشی شادی کے باوجود ہم کو حراساں کیا جا رہا ہے جوڑے کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو باگو کے گاؤں شاہ محمد لغاری کی رہائشی نوجوان لڑکی شازیہ لغاری اور بدین کے گاؤں صاحب خان چانڈیو کے رہائشی نوجوان عبدالجبار چانڈیو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی رچائی ہے اور شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے ، شازیہ لغاری نے بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے دوسری شادی کے بعد مجھے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں نے عبدالجبار...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار عزاداری سیل ضلع بدین کے رہنماء نواز جتوئی پیپلزپارٹی سٹی تلہار کے صدر غلام حیدر جتوئی کی پریس کلب تلہار آمد ایام محرم الحرام کے موقع پر حیسکو انتظامیہ اور ٹاؤن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق. ہر سال کی طرح اس سال بھی تلہار شہر میں محرم الحرام کا عشرہ انتہائی عقیدت احترام سے منانے کا سلسلہ جاری ہے شہر کی تین بڑی امام مارگاہوں جن میں مرکزی امام بارگاہ، جتوئی امام بارگاہ، اور کہری امام بارگاہ میں عشرے کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے شہر میں لنگر نیاز اور سبیل کا احتمام بھی کیا جارہا ہے دوسری جانب تلہار حسیکو انتظامیہ اور ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی سے خائف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں پھنسے ایف 35 طیارے کو کھول کر برطانیہ منتقل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 14 جون کو ایف35 بی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے تھرواننتھا پورم ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ،جو ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا حصہ تھا۔ کیرالہ کے پاس خراب موسم اورکم فیول کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بھارتی فضائیہ نے طیارے کو محفوظ لینڈنگ، ایندھن اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی،جب کہ ہنگامی لینڈنگ کے بعد سے ایف 35 طیارہ اب تک گراؤنڈ ہے۔
    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔ نادیہ جمیل نے ایک سیشن کے دوران ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا، لیکن اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے...
    سوشل میڈیا پر پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ صارفین ایک ویڈیو دیکھ کر چونک اٹھے اور انہیں لگا کہ اداکارہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین کو اندازا ہوا کہ یہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ ان کی ایک اور ہمشکل ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔  وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کی ہمشکل بشریٰ میمن شارٹ ہیئر اسٹائل میں ہانیہ عامر کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے تھے اور گلدستے موصول کرتے ہوئے وہ مسکراتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان...
    سوات میں 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی...
    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدگی سے روکا جا سکے، اس معاہدے کے تحت ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایرانی سیاستدانوں نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اس معاہدے سے دستبرداری کی دھمکی دی ہے، جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اگرچہ صدر میکرون نے ان حملوں کو حقیقی معنوں میں مؤثر قرار دیا تھا لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ بدترین ممکنہ صورتحال یہ ہوگی کہ ایران ہتھیاروں پر کنٹرول کے اس تاریخی معاہدے سے نکل جائے۔ یہ بھی...
    امریکا نے فردو، نطنزا ور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے کامیاب رہے اور فردو ایٹمی سہولت مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہے۔ جوہری تنصیبات خالی کر دی گئیں، ایرانی حکام کا دعویٰ ایرانی حکام نے وضاحت میں کہا کہ امریکی حملے سے قبل ہی تمام ایٹمی تنصیبات کو خالی کروا لیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے فضائی حملے کے باوجود ان سائٹس میں کوئی ایسا مواد نہیں تھا جو خارج ہو کر نقصان پہنچا سکتا۔ ایران نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو جاری رکھے...
    جعفریہ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے دوران اسرائیلی پرچم کونذرآتش کیاجارہاہے
    صدر مسلم لیگ نون کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت ہو رہی ہے، ایران سے ہمارا تعلق مذہبی اور ثقافتی ہے، ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے۔ نواز شریف نے 2 ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، دوران قیام نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔ صدر مسلم لیگ نون نواز شریف کا لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں، ہم ایک ہیں، حکومت پاکستان بہترین کام کررہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ایران کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دو سال پہلے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کنٹرول سنبھالا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں گوشت سیکشن کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پچھلے دو سال میں مشکل فیصلے کرنا پڑے، ہم وسائل اور اختیار کا رونا نہیں روئیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اپنے تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، کراچی میں قدیم عمارتوں کی تزئین و آرائش مکمل کی، مزید 6 پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ Post Views: 4
    ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں اسے ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا، ’’ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے۔‘‘ ایرانی حملوں کے بعد...
    پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات 15 جون 2025 کو ہو نے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب برطانیہ واحد پریس کلب ہے جو گذشتہ تقریبا 16 برس سے جمہوری طریقہ کار اپنا ئے ہو ئے تنظیم سازی کے لیے ہر سال انتخابات کرواتا ہے ۔ رواں سال بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہو ئے پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 جون کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ چوہدری ناہید رندھاوا گذشتہ کئی سالوں سے بطور الیکشن کمشنر اپنی خدما...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف نے کہا ہے کہ جب ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کرتے ہیں تو ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور پھر یہ اپنے لوگ مذاکرات کیلیے بھیجتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر نورین خان اور عظمی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھا دیا گیا۔ بانی نے کہا ہمارے لیے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں کھلی دھاندلی ہوئی، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ بانی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی،...
    سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا، فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن عدالت میں 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین ودیگرملزم فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے نادیہ حسین ودیگر کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا۔سرکاری وکیل نے کہا ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔ وکیل محمد فارق کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین کا کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایاجارہا، ان کاقصور صرف یہ ہے کہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہیں۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے 6 ماہ میں ہندوستان کی جانب سے پھر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہداء کے ورثاء کی تالیف قلب کے لیے ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 10 سے 20 لاکھ تک امداد احسن اقدام ہے، حکومت آزادکشمیر نے ایل او سی ایکٹ کے تحت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے امدادی رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی، حکومت پاکستان کا ہر مشکل میں بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بھارت شاید بین الاقوامی سرحد پر جارحیت...
    لندن : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے “نکبہ مارچ” میں شرکت کی۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیل کا ظلم بند کرو” اور “برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ  کے جوانوں  اور افسران سے ملاقات کریں گے۔  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر وزیراعظم پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے، وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کرینگے۔ Tagsپاکستان
    پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرنے وزیراعظم کل کراچی کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے۔پی ایم سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کریں گے، اس موقع پر بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کراچی میں...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی کا دورہ کریں گے پاک بحریہ  کے جوانوں  اور افسرو ں سے ملاقات کریں گے  آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کا کردار  اہم ہے ،   وزیر اعظم  پاک بحریہ کے جوانوں سے ملاقات کریں گے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کرینگے ،آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو وزیر اعظم خراج تحسین پیش کرینگےوزیراعظم اس موقع پر بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کرینگے  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران گورنر اور وزیر اعلی سے بھی ملاقات کرینگے
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں 16مئی 2025 کو یو م تشکر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ روز نامہ جنگ نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ یوم تشکر پر پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاوں سے کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کی جائیں گی۔ اعلامیہ...
    برطانیہ کی حکومت نے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کے لیے ایک وسیع اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بیرون ملک سے آنے والوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ امیگریشن قوانین میں یہ تبدیلیاں صرف ہنر مند افراد کو ترجیح دینے اور برطانوی ورکرز کے لیے مواقع بچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں مختلف حلقوں کی وجہ سے بیرون ملک سے روزگار کی تلاش یا شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں بے تحاشا اضافے پر حکومت پر ان اصلاحات کا دباؤ بڑھ گیا تھا جس کے بعد امیگریشن قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے اعتراف کیا ہے کہ بہت عرصے تک...
    یہ جسم کے اندر چھپی کسی بیماری کی جانب اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خیال رہے کہ سانس کا پھول جانا مخصوص حالات میں جسم کا عام ردعمل ہوتا ہے، جیسے سخت ورزش کے دوران سانس لینے کی رفتار بڑھ جاتی ہے تاکہ خون میں آکیسجن کی مقدار بڑھ سکے۔ مگر سانس پھولنے کا سامنا ایسے کاموں کے دوران ہو جن میں پہلے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا تھا، جیسے سیڑھیاں چڑھنے کے دوران، تو یہ جسم میں چھپی کسی بیماری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ہر بار سانس پھولنے کا سامنا ہو تو یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، کیونکہ کوئی کام بار بار کرنے سے جسم اس کا عادی ہو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جب سے صورتحال کشیدہ ہوئی ہے امریکا انگیج رہا ہے،یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکا مستقبل میں بھی انگیج رہےگا۔ نجی ٹی و ی چینل جیو نیو زسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ  ثالثی تب ہوتی ہے جب دونوں فریق رضا مندی پر آمادہ ہوں،تاریخ بتاتی ہے کہ سیز فائر مکمل طور پر نہیں ہوتی، ان کاکہناتھا کہ بھارت نے پہل کی، ہم نے جواب دیا۔بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کی معیشت کی طرح دفاع بھی کمزور ہوگا، جو کچھ ہوا ہے اس میں مودی کو سیاسی نقصان پہنچا۔ محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کیلئے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریہ میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں اور 1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار نے کہاکہ پاکستان نے بظاہر بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اٴْسی کی حدود میں مارگرائے ہیں جو اس بات کااظہار ہے کہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بھارت نے بزدلانہ حملے کیا، بے گناہ 26 مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور چند مساجد کو نقصان پہنچا۔ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر اس کو چاند رات بنا دیا، وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف کا  کہنا ہے کہ دشمن نے رات کی... وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی اس جارحانہ کارروائی نے جنوبی ایشیاء...
    پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتاہا ہے کہ گرایا گیا جہاز فرانسیسی ساختہ رافیل ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک بھارت کے تین طیاروں کا شکار کیا جاچکا ہے جن میں سے دو رافیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک روسی ساختہ ایس یو 30 ایم کے آئی بھی گرایا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
    امبالا سے اڑنے والے طیاروں کو واپس بھگانے کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کیلئے واپس امبالا جانے سے گریز‘ سری نگر پر لینڈ پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیش قدمی کی کوشش کو کیسے ناکام بنایا؟ اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو کیسے بھاگنے پر مجبور کیا، تفصیل منظرِ عام پر آگئیں ۔ذرائع کے مطابق چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ قومیں کیسے بنتی ہیں، اللہ کریم بعض اقوام کو ایسے عظیم رہنما عطا کر دیتے ہیں جو ان کی تقدیر بدل کر رکھ دیتے ہیں، ایسے رہنما ہمہ وقت اپنی قوم کے ہر فرد کو عزم و استقلال ، حوصلہ اور قوت ارادی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہمت عطا کرتے ہیں اور ان کے لبوں پر فقط یہی پیغام ہوتا ہے کہ تو اپنی سر نوشت خود اپنے قلم سے لکھ ! خالی رکھی ہے خامہ حق نے تری جبیں زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ماضی سے سیکھ کر اپنے حال کو سنوارتی ہیں اور مستقبل کی ترقی کے لیے اپنی راہوں کا تعین کرتی ہیں، ایسی ہی زندہ قوموں میں چینی قوم ہمیں سرفہرست...
    استنبول(نیوز ڈیسک)ترکی کی ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ترکاں آتائے نے مشہور پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی پر رقم کی نامکمل ادائیگی کے الزامات عائد کردیئے۔ پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے اور اردو زبان میں کانٹینٹ بنا کر مشہور ہونے والی ترکی کی سوشل میڈیا الفلوئنسر ترکاں آتائے ماریہ بی کے ساتھ ایک تنازعے کے باعث خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ ترکاں آتائے نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ماریہ بی پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ ڈیزائنر نے ان کے ساتھ ترکی میں ہونے والے ایک فوٹو شوٹ کے بعد مکمل ادائیگی نہیں کی۔ View this post on Instagram A post shared by Türkan Atay (@turkanpk) ترکاں نے بتایا کہ 2025...
    کراچی کی سب سے بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس پر سجنا شروع ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے راستوں کو محفوظ بنائیں گے بیوپاریوں اور گاہکوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔انتظامیہ کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب 12 سو ایکڑ پر محیط مویشی منڈی کا افتتاح کریں گے، منڈی میں پارکنگ کے ریٹس آدھے کردیے گئے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی انتظامیہ شہاب علی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کا پاس 50 فیصد کم قیمت پر فراہم کیا جائے گا، جانوروں کی ادویات بھی نصف رقم پر دی جائیں گی، سیکیورٹی کیلئے منڈی کے راستوں پر 20 سے زائد پکٹس لگائی جائیں گی۔ شہاب علی نے مزید  بتایا کہ اب...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ...
    معروف اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی میں پیش ہوگئیں، نادیہ حسین کا بیان شروع ہوتے ہی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بجلی چلی گئی۔ایف آئی اے نے آج نادیہ حسین کو فراڈ کیس میں بینیفشری کے الزام میں طلب کیا تھا، ایف آئی اے کا الزام ہے کہ فراڈ کیس میں گرفتار نادیہ حسین کے شوہر کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ ویڈیو بیان سے ایف آئی اے افسر کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، نادیہ حسین نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین...
    کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ میں اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے بینیفیشری ہونے کا معاملہ، اداکارہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی کال پر پیش ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف ائی اے کے نوٹس پر نادیہ حسین ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں تین وکلاء کے ہمراہ پہنچیں۔ تینوں وکلاء ایف آئی اے آفس کے اندر داخل ہوئے جس پر ایف آئی اے افسر کی جانب سے وکلا کی تعداد پر شدید اعتراض کیا گیا۔ نادیہ حسین سلون اور ٹیکس اکاؤنٹ کے وکلاء کے ہمراہ پہنچیں جس پر ایف آئی اے افسر نے وکلاء سے باہر جانے کی درخواست کردی۔ ایف آئی اے افسر کے مطابق نادیہ حسین کا بیان کسی بھی غیرمتعلقہ کے سامنے ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا۔ ایف آئی اے...
    جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98 ہو گئی ہے، جن میں صوبہ مونٹی کرسٹی کی گورنر نیلسی کروز اور سابق بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب معروف گلوکار ربی پیریز کا کنسرٹ جاری تھا اور کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ اچانک چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ...
    ڈومینیکن(نیوزڈیسک) نائٹ کلب کی چھت گرنے سے سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 79افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گرنے کے باعث کم از کم 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے،حادثے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن...
    ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم غلام محمد نائیکو مخلص اور اصول پسند حریت رہنما تھے جنہوں...
     ترجمان شیعہ علماء کونسل بشارت عباس قریشی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 2بجے دن نواں شہر چوک پر اجتماع ہوگا۔ جہاں پر غزہ میں جاری انسانیت سوز مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور فلسطینی مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا، دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں سے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی جو نواں شہر چوک پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوجائیں گی، نواں شہر چوک پر قائدین خطابات کریں گے، امریکی و اسرائیلی پرچم...
    ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کل کرفیو نافذ ہوگا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا، وانا شاہراہ، ڈبرہ بازار، کوڑ، خرگئی، منزئی سمیت ملحقہ علاقوں میں آمدورفت معطل رہے گی۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ شہری اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں اور متبادل راستے اختیار کریں۔
    فائل فوٹو۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کل طلب کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے معاہدہ ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی رسموں سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق  بجلی چوری اور زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کے غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
    دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ ہٹلر ‘ پورے یورپ کو روند رہا تھا۔ برطانیہ‘ اس جنگ میں ہٹلر کے خلاف بھرپور طاقت سے لڑ رہا تھا۔ مگر لگتا ایسا تھا کہ تھوڑے ہی عرصے میں یو کے بھی جرمنی کے ہاتھوں فنا ہو جائے گا۔ اس خوفناک جنگ کے شروع میں آرتھر چیمبر لین برطانیہ کا وزیراعظم تھا۔ اسے کینسر کا موذی مرض لاحق ہو چکا تھا۔ اس میں وہ قائدانہ صلاحتیں نہیں تھیں کہ برطانوی عوام میں خود اعتمادی پیدا کر سکے۔ دس مئی 1940کو خرابی صحت کی بدولت‘ چیمبرلین نے استعفیٰ دے دیا۔ دگرگوں حالات کی بدولت ‘ کوئی بھی سمجھدار سیاست دان‘ وزیراعظم نہیں بننا چاہتا تھا۔ کنزرویٹو پارٹی کے پاس صرف ایک شخص بچا تھا‘...
    ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی. بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
    پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
    کراچی: برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ کو) ہوگا جس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز کی بندش کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر5سال سے لگی پابندی کا معاملے کے تناظر میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے حکام کے مطابق امید ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کے اجلاس...
    — فائل فوٹو برطانیہ میں قومی ایئر لائن سمیت دیگر پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا۔برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیس پر غور کرے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔ چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگیپرواز پی کے 749 کل 10 جنوری 2025 کو 317 مسافروں کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرے گی۔ امکان ہے کہ کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئر لائنز بحال کرنے کی منظوری دی جائے گی۔حکام کے مطابق جولائی 2020...
    ---فائل فوٹو برطانیہ میں قومی ایئر  لائن سمیت دیگر  پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے لگی پابندی سے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہو گا۔ برطانوی ایئر  سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی۔ پی آئی اے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس غیر ملکی ایئرلائنز کو دے دیںپی آئی اے نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ کی 6 عدد پروازوں کی سلاٹس ترکش ایئر لائن اور ایک عدد سلاٹس کویت ایئر ویز کو 6 ماہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹا دے گی۔ اجلاس میں کل برطانیہ میں...
    مقدونیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یورپی ملک مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 60سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 155 زخمی ہیں مرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان ہیں اور ان کی عمریں 14 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں. شمالی مقدونیہ ماریجا تاسیوا کے شہر کوکانی کے پلس کلب میں اپنی بہن کے ساتھ گئی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا وہ ملک کی مشہور ہپ ہاپ جوڑی ڈی این کے کو دیکھ رہے تھے 19 سالہ لڑکی نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہر کوئی چیخنے لگا اور باہر نکلو، باہر نکلو' کے نعرے لگانے لگے لوگوں نے آگ سے بچنے کی کوشش کی لیکن تقریبا 500 لوگوں کے لیے...
    شمالی مقدونیہ(نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی یورپی ملک شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق نائٹ کلب میں آگ کنسرٹ کے دوران لگی ، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کلب میں جھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 کی شناخت ہو گئی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں سے بیشتر افراد مقامی ہیں۔ شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانے کا سبب بنی۔ پولیس نے تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔شمالی مقدونیہ کے وزیراعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے وقت کلب میں ایک میوزک بینڈ پرفارم کر رہا تھا جبکہ آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے دوست اور کئی خاندانوں کے اراکین بچھڑ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی وجہ شعلے بلند کرنے والی ڈیوائسز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی مقدونیہ کے علاقے کوکانی میں پرہجوم نائٹ کلب میں میوزک بینڈ کی لائیو پرفارمنس کے دوران بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے کہا کہ نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے 4 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔ مقدونیہ کی سرکاری خبرایجنسی...
    مقدونیہ(نیوز ڈیسک)شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے...
    شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ سی این این کے مطابق شمالی مقدونیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایم آئی اے‘ کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوفسکی نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کا اعلان کیا۔ ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، اور سانحے میں ملوث تمام افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے...
    ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کر دیے۔ ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر...
    میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیے۔ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر سلائی کے ریٹ مقرر کیے گئے، طےشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
    ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان رولز 2025 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی۔ مسودہ فل کورٹ کے سامنے حتمی منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے دفتر، بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز سے تجاویز طلب کی تھیں۔ کمیٹی نے وسیع تحقیق، مشاورت اور غور و فکر کےلیے متعدد اجلاس منعقد کیے۔اس میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام متعارف کروانے کی سفارش بھی کی گئی، کمیٹی نے عدالتی نظام میں تاخیر کم کرنے اور عوامی رسائی کو بہتر بنانے کے اقدامات بھی کیے۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ مکمل غور و فکر کے بعد کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز...
    بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب سے دفن کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کے لئے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والا شخص ہمیں ملک کو محفوظ کرنے کی بات کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر زرداری نے ملکی مسائل، فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی...
    امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے فلسطین و لبنان، بالخصوص سردار شہید سید حسن نصراللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ ماجدہ علامہ محمد امین شہیدی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم مسجد ولی العصر میں بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی، مجلس ترحیم سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی خطاب کریں گے، امامیہ...
     جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں  کل 2  ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں  بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل مقابلوں میں شرکا کو  ٹھنڈے پانی میں  کم از کم  ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔ اس دوران  پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ)...
    لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
    بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی :جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو فائدہ دیا جارہا ہے اور اس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی ہوگا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔وین ڈر ڈوسن نے کہا...
    ماسکو: روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔ ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔  اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے ’Mars Attacks‘ اور ’Megamind‘ فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہ دی۔ مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔...
    تسمانیہ: آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر 150 سے زائد "فالس کلر وہیلز" پھنس گئیں، جن میں سے کچھ زندہ ہیں، جبکہ ماہرین انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ آرتھر ریور کے قریب پیش آیا، جو تسمانیہ کے شمال مغربی ساحل پر واقع ہے اور ہوبارٹ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ نیچرل ریسورسز اینڈ انوائرمنٹ تسمانیہ کے مطابق، یہ وہیلز 24 سے 48 گھنٹے قبل ساحل پر آ کر پھنس گئیں تھیں۔ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف سروس کے برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ وہیلز کو دوبارہ سمندر میں واپس بھیجنا بہت چیلنجنگ اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ ساحلی علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لیے درکار آلات پہنچانا مشکل ہو رہا...