53 کروڑ روپے کا فراڈ کیس،اداکارہ نادیہ حسین کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا، فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن عدالت میں 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
اداکارہ نادیہ حسین ودیگرملزم فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے نادیہ حسین ودیگر کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا۔سرکاری وکیل نے کہا ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔
وکیل محمد فارق کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین کا کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایاجارہا، ان کاقصور صرف یہ ہے کہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہیں۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کی ملی بھگت سےعاطف خان نے53 کروڑ روپے بزنس میں لگائے اور تینوں ملزمان نے نجی کمپنی کو 530ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نادیہ حسین کروڑ روپے
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور(اوصاف نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمرسرفرازچیمہ اور محمودالرشید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور محمودالرشید کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں پر فیصلہ سنایا، عدالت نے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں خارج کیں۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کو طلب کرنے کا عندیہ