اداکارہ نادیہ افگن کا فیروز خان کی اداکاری اور رویے پر تبصرہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا اداکار فیروز خان سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فیروز خان ان دنوں کرائم تھرلر ڈرامہ ہمراز میں عائزہ خان اور زاہد احمد کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک بار پھر "بیڈ بوائے" لک اور بولڈ انداز میں نظر آ رہے ہیں، تاہم کہانی کا مکمل طور پر کھلنا ابھی باقی ہے۔
اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو میں بات کرتے ہوئے فیروز خان کی اداکاری اور عمومی رویے پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز کے ساتھ کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)
نادیہ کے مطابق وہ اپنے ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی اداکاری میں کردار کی جھلک کم اور ان کی اپنی شخصیت زیادہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیروز اکثر روایتی "ہیرو" جیسے کردار نبھاتے ہیں، نہ کہ گہرے اور حقیقی کردار۔
اداکارہ کے بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہوگئے کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جب کہ کچھ نے نادیہ افگن کو ذاتی رائے دینے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیروز خان
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔