فنکاروں کے حالات اور ذہنی صحت سے باخبر رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے، طوبیٰ انور
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ شوبز اداکاراؤں کی ذہنی صحت اور حالات سے باخبر رہنے کیلئے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے گھروں سے دور کام کیلئے رہتی ہیں ان سب کو اس گروپ میں شامل کیا جارہا ہے۔ حمیرا کی موت نے انڈسٹری میں ذہنی صحت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر توجہ دلوائی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DL-dns5NqJx/
طوبیٰ انور نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے اداکارائیں نہ صرف اپنے خیالات کا تبادلہ کرتی رہیں گی بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی کوشش بھی کریں گی تاکہ کوئی تنہائی کا شکار نہ ہو۔ کیونکہ ان کی بھی بہت سی ایسی دوستیں ہیں جو کسی اور شہر سے کام کے سلسلے میں آئی ہوئی ہیں اور حمیرا کی موت کا اُن پر گہرا اثر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ شوبز کی دنیا میں دباؤ، مقابلہ اور تنہائی عام مسائل ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اس قسم کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
علیزے شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار
اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصرےمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بےباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔حالیہ دنوں میں علیزے کچھ زیادہ ہی بے لاگ ہوتی اور شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی نظرآرہی ہیں۔اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا،”شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ نہیں بولنا چاہتیں کیونکہ ”یہ ان کا مسئلہ نہیں“۔ تاہم ان کے اس بیان نے مداحوں اور انڈسٹری کے اندر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی رائے ملی جلی ہے۔ کچھ لوگ علیزے شاہ کے اس بیان کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے دوہرے معیار رکھنے والے افراد کو بےنقاب کیا، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ ایسے معاملات کو عوامی پلیٹ فارم پر اٹھانا غیر ضروری تنازع کا سبب بنتا ہے۔گرچہ علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں کسی خاص اداکار کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان میں چھپا طنز یقیناً کچھ لوگوں کے لیے ناگوار گزر سکتا ہے۔کئی لوگ یہ جاننے کے لیے بےتاب ہیں کہ آخر یہ ”زیادہ تر“ اداکار کون ہیں جن کی شادی کی انگوٹھی محض شوپیس بن چکی ہے۔