سلمان خان کی سابقہ محبوبہ کی سالگرہ میں شرکت، سوشل میڈیا پر چرچے
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان حال ہی میں اُس وقت خبروں کی زینت بنے جب وہ سابقہ ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں کی پرانی قربت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملاقات نے مداحوں کو ایک بار پھر ماضی کی یادوں میں لے گیا۔
سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کا تعلق 90 کی دہائی میں خبروں کا مرکز رہا، جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
اگرچہ یہ رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا، لیکن برسوں بعد بھی دونوں کے درمیان ایک خاص رشتہ باقی ہے اور وہ ہے عزت اور دوستی کا، جسے اب سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
سلمان خان نے پارٹی میں سادہ مگر جاذبِ نظراندازاپنایا۔ بلیک ٹی شرٹ اور جینز پہنے ہوئے وہ جیسے ہی تقریب میں داخل ہوئے، کیمرے ان کی طرف متوجہ ہو گئے۔
اگرچہ ان کے چہرے پر تھوڑی سنجیدگی دیکھی گئی، لیکن قریبی دوستوں سے ملنے کے بعد ان کی طبیعت کھلتی دکھائی دی۔
تقریب کے بعد سلمان خان نے ایک نوجوان مداح کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر بھی کھنچوائی۔
View this post on Instagram
A post shared by Manav Manglani (@manav.
اس موقع پر سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی شروع ہو گئی کہ سلمان خان کی فِٹنس اور نیا انداز شاید ان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کے لیے ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان 2020 کے گلوان تنازع پر مبنی ہے، جس میں وہ ایک فوجی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم کی ہدایتکاری اپوروا لکھیا کر رہے ہیں، جبکہ اداکارہ چترانگدا سنگھ ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ سلمان خان کے فینز کو امید ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگی۔
دوسری طرف یہ خبریں بھی ہیں کہ سلمان اور سنجے دت ایک بار پھر اسکرین پر اکٹھے نظر آ سکتے ہیں، ممکنہ طور پر فلم ’گنگا رام‘ میں۔ اگر یہ منصوبہ حقیقت بن گیا، تو ناظرین ایک بار پھر دونوں اسٹارز کی زبردست کیمسٹری سے محظوظ ہوں گے۔
سلمان خان کی ہر نئی سرگرمی اور ہر فلمی منصوبہ جہاں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کی خبر بنتی ہے، وہیں ان کی ذاتی زندگی بھی مداحوں کے تجسس کا باعث بنی رہتی ہے۔
سنگیتا کی سالگرہ میں شرکت ایک بار پھر یہ ظاہر کرتی ہے کہ رشتے وقت کے ساتھ بدل تو سکتے ہیں، لیکن احترام باقی رہتا ہے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک بار پھر
پڑھیں:
40 ہزار سے کم آمدنی والوں کیلئے نئی امدادی اسکیم کی حقیقت کیا؟
— فائل فوٹوسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے ماہانہ 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کے تحت ایسے افراد کو جون سے ہر ماہ 2 ہزار روپے کا نقد وظیفہ ملے گا۔
سوشل میڈیا پر 23 جون سے زیر گردش اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ 40 ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ماہ 2 ہزار روپے ملیں گے۔
اس ویڈیو میں ایک نجی نیوز چینل کا نیوز بلیٹن شامل ہے جس میں نیوز اینکر اس نئی اسکیم کا اعلان کرتی ہے۔
اس حوالے سے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور وفاقی وزارت خزانہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ایسی کسی بھی نئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا، جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ 2022ء کی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1000 روپے کے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جارہی کئے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’جیو فیکٹ چیک‘ کو بتایا کہ وزارت خزانہ کو ایسے کسی اعلان کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے ’جیو فیکٹ چیک‘ کو اس حوالے سے بی آئی ایس پی کے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی، جو حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے پروگرامز پر عمل درآمد کروانے کا ذمہ دار ہے۔
جس کے بعد ’جیو فیکٹ چیک‘ نے بی آئی ایس پی کے سیکریٹری کے اسٹاف آفیسر محمد طارق سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے تصدیق کر دی کہ وفاقی حکومت نے ایسی کسی اسکیم کا اعلان نہیں کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ افراد صرف اپنی مقررہ رقم وصول کر سکتے ہیں لیکن اُنہیں کوئی اضافی فنڈز نہیں دیا جا رہا۔
بعد ازاں، جیو فیکٹ چیک کو مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ ویڈیو دراصل 29 مئی 2022ء کی ہے۔
2022ء میں اس وقت کی حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے 40 ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا اعلان کیا تھا۔
ذیل میں اس اسکیم کے بارے میں 2022ء میں شائع ہونے والا اشتہار دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ یہ اسکیم پرانی ہے اور حکومت نے اسے دوبارہ شروع نہیں کیا۔