سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے غیراعلانیہ حکمران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، یہ بات چیت ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ جنگ بندی خطے میں استحکام کا باعث بنے گی اور زور دیا کہ ریاض کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ سفارتی ذرائع سے بات چیت ہی تنازعات کے حل کا راستہ ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ماہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی سعودی عرب کی مذمت پر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل بقائی کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ولی عہد محمد بن سلمان خارجہ عباس عراقچی سعودی ولی عہد
پڑھیں:
وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلرکی ملاقات
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلر نے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔