عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے،سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور معروف وکیل سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک میں شامل ہونا ان کا آئینی و اخلاقی حق ہے اور ان کے خاندان کا عمران خان سے تعلق ایک الگ نوعیت کا ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا معطلی کی درخواست کی فوری سماعت کا حق حاصل ہے، اور عدالت سے توقع ہے کہ وہ جلد اس پر فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی و قانونی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کوئی جرم نہیں، بلکہ یہ جمہوری روایات کا حصہ ہے، اگر کسی صوبے کی آئینی حیثیت تبدیل کرنی ہو تو دو تہائی اکثریت ناگزیر ہے،مخصوص نشستیں ملنے کے باوجود حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو 85 فیصد نشستیں حاصل ہیں، اس کے باوجود حکومت وہاں دو تہائی اکثریت کا دعویٰ کس بنیاد پر کر رہی ہے، یہ بات سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو آئینی معاملات میں پس پشت ڈال کر فیصلے کرنا آئندہ کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے،علی امین گنڈاپور کو پارٹی یا اپنے حلقے سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔ اگر کوئی بیرونی سازش ہوئی تو ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف ہے کہ ہم بچوں سے بھی عمران خان کا رابطہ بالکل کٹ چکا ہے، فیملی اور معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ، یہ انہیں تنہا کرنے اور توڑنے کا منصوبہ ہے ۔
ادھر شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ قاسم و سلیمان اپنے باپ کو چھڑوانے جا رہے ہیں وہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو تو نہیں، وہ اگر اپنے انٹرنیشنل لنکس استعمال کریں گے تو وہ کوشش ان کی اپنے والد کیلئے ہے۔
شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
مزید :