Jasarat News:
2025-12-14@16:27:31 GMT

اتحاد ٹاؤن میں زہریلا انجیکشن لگنے سے نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں میاں بیوی سمیت5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10ایل الفتح کالونی قبرستان نزد جامع مسجد اقضا کے قریب گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 25سالہ فراز ولد یاسین کے نام سے ہوئی ،لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفی نے مہنگائی اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے ۔ اتحاد ٹائون تھانے کی حدود بلدیہ اتحاد ٹاؤن شانتی نگر میں زہریلا انجیکشن لگنے سے 25سالہ عبدالسعید ولد عبدالمجید جاںبحق ہوگیا ۔جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی جیٹی کے قریب روڈ کے قریب گرین بیلٹ سے 40سالہ شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔اسی طرح پیپلز چورنگی نارتھ ناظم آباد KCCA گراؤنڈ کے قریب گرین بیلٹ فٹ پاتھ سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کومتعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے قریب کی لاش

پڑھیں:

جمعیت اتحاد العلما کراچی کا وفد ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید کی سربراہی میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کررہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ رینجرز، نان کسٹم اسمارٹ فونز کی اسمگلنگ ناکام، سیکڑوں فونز برآمد
  • رضویہ تھانے کی حدود میں بڑا آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
  • جمعیت اتحاد العلما کراچی کا وفد ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید کی سربراہی میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کررہا ہے
  • مولانا عبدالوحید ودیگر کی سیف الدین سے ملاقات و تعزیت
  • بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • خیرپور، دھند سے باراتیوں کی بس الٹ گئی،2خواتین جاں بحق
  • کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا
  • جب خاموشی محفوظ لگنے لگے!
  • جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • راولپنڈی؛ مسافر وین دریا میں جا گری، 3افراد جاں بحق