سٹی42: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آپس میں لڑپڑے۔ایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔ 

سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے تاہم ان کی پی ٹی آئی کے بانی سے آج بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے۔

کارکنوں نےایک دوسرے کو دھکے دیے، مکے اور تھپڑ مارے۔

جھگڑا ڈی آئی خان سے آئےکارکن کی سہیل آفریدی سے ملنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ وزیراعلیٰ کی گاڑی کی ویڈیو بنانے پربھی پی ٹی آئی کارکنوں کےدرمیان ہنگامہ ہوا۔

 لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ڈاکٹر کے بریفنگ نہ دینے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے 25 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ایل آر ایچ کا دورہ کیا تھا۔

 لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔

بین الاقوامی میڈیا سے بانی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نے وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی نہ اپنا تعارف کروایا۔

نوٹس کے مطابق ڈاکٹر اس دوران نشست سے اٹھا بھی نہیں، آن ڈیوٹی ڈاکٹرکا یہ رویہ پروٹوکول اور کوآرڈی نیشن میں سنگین غفلت ہے، ڈاکٹر 3 دن میں وضاحت کریں، بصورت دیگر انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وضاحت طلب کرنا اور جواب دینا معمول کا کام ہے، یہ ہوتا رہتا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو نوٹس کا جواب دینا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ناحق قید اور مسلسل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے: سہیل آفریدی
  • صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، مجھے کون روک سکتا ہے؟ سہیل آفریدی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے میں غلط رویے پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب
  • آج دسویں مرتبہ میں اڈیالہ جیل آیا ہوں ،کیا میں ایک صوبے کا وزیراعلی نہیں ہوں؛ سہیل آفریدی
  • بانی سے 10ویں بار ملاقات کی کوشش، وزیراعلیٰ کے پی اسلام آباد پہنچ گئے، اراکین کو پہنچنے کی ہدایت
  • عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا رات گئے ختم
  • علیمہ خان اور کارکنوں کا اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم
  • اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا ختم، پولیس کا واٹر کینن کا استعمال، کارکنوں کا پتھراؤ
  • اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
  • وسائل کی کمی امن کے قیام میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے: سہیل آفریدی