Daily Ausaf:
2025-11-02@17:22:02 GMT

BISP سےافسران کی بیگمات مستفید

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

کراچی ( نیوز ڈیسک) صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔
ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کر دیں گے۔ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس دو ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی ہے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت کا پنجاب میں جوڑ توڑ کا پلان تیار، بڑے نام پی پی میں شمولیت کا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی بیگمات

پڑھیں:

روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار

روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ خانٹی مانسیسک میں پیش آیا جہاں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔

اس سال کے آغاز میں جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔

ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان کی فیکٹری ان کے لیے ایک نفع بخش سال کے بعد 13ویں تنخواہ تیار کر رہی ہے، لیکن اس نے کبھی بھی اس طرح کی توقع نہیں کی تھی۔

لیکن یہ کروڑ پتی بننے کی اس کی خوشی کچھ ہی دیر کے لیے رہی کیونکہ اسے جلد ہی محکمہ اکاؤنٹنگ سے فون کالز موصول ہونے لگیں کہ اسے غلطی سے 7 ملین روبل منتقل کر دیے گئے ہیں اور اسے واپس کرنا پڑے گا۔

لیکن آن لائن کچھ تحقیق کرنے کے بعد ولادیمیر نے ایک تکنیکی error کی نشاندہی کی بنا پر رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور اب کیس سپریم کورٹ میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • روس میں فیکٹری ملازم کو تمام ملازمین کی تنخواہیں غلطی سے وصول، واپس کرنے سے انکار
  • مڈعیدن ، ڈی سی کا ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے اجلاس
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے
  • لاہور: رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے افسران کے جسمانی ریمانڈ کا حکمنامہ جاری
  • ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری
  • ڈکی بھائی رشوت کیس؛ این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا چار کروڑ کی وصولی
  • اسرائیل اور امریکی کمپنیوں کے خفیہ گٹھ جوڑ کی حیران کُن تفصیلات سامنے آگئیں
  • محکمہ ہاؤسنگ اور CEWRE کے درمیان اہم امور پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • محبوبہ مفتی کا سرکاری ملازمین کی جبری برطرفی پر سخت اظہار تشویش