مریم نوازنے سبیل کےلیے 20 کروڑ کے اشتہارات پھونک دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محرم الحرام میں 20 کروڑ کے اشتہارات پھونک دینے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے محرم الحرام میں سبیل کے لیے20 کروڑ کے اشتہارات لگا دیے، نذر نیاز کے ڈبوں پر بھی مریم نواز کی تصویر لگائی گئی۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہین وزیر اعلیٰ خود سے اپنے بیٹے کا چالان کروا کر نمایاں کر رہی ہیں،اس طرح کے عمل سے گڈ گورننس کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے محترمہ اسمبلی میں بیان دیتی ہیں کہ ادویات کےلیے کسی کو باہر جانے کی ضرورت نہیں ،محکمہ صحت کا حال پاکپتن دورے میں عوام نے دیکھ لیا ،اسپتال میں ڈسپرین تک نہیں تھی ،صحت کا شعبہ ٹھیک ہے تو سی ای او اور ایم ایس کو کیوں گرفتار کروانا پڑا؟ رنجیت سنگھ نے چولہا ٹیکس لگایا تھا اور محترمہ نے کوڑا ٹیکس لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی وجہ سے اسمبلی میں انتشار پیدا ہورہا ہے ،ذاتی انا کی خاطر وزیر اعلی ارکان کو ڈی سیٹ کروانا چاہتی ہیں،اسمبلی میں احتجاج حکومتی ارکان نے بھی کیا ،ایوان میں احتجاج ہوتے ہیں مگر ڈی سیٹ کا اختیار کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے اپوزیشن کے بنچز خالی رہیں ،ہم اپنے ساتھیوں کے بغیر ایوان میں نہیں جائیں گے، اسپیکر کے ریفرنس کے خلاف عدالت میں جائیں گے، اسپیکر بات چیت کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں تو ہم تیار ہیں،احتجاجی تحریک کا اعلان اسی ہفتے ہو گا ،لاہور سمیت بڑے شہروں سے اس کا آغاز کیا جائے گا ،اب تحریک رکے گی نہیں ،بانی پی ٹی آئی ان کے عصاب پر سوار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پر توجہ دینے کی بجائے عوام پر توجہ مرکوز کرے ،کسان کی گندم سستی اور مافیا کی چینی مہنگی ہورہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا اسمبلی میں وزیر اعلی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ، جرگہ بلانے کا فیصلہ
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور صوبائی اسمبلی کی اِن ہاؤس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سینیٹر ایمل ولی خان کو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی، سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے صوبے کے دیگر سیاسی رہنماؤں، جن میں مولانا فضل الرحمٰن، سراج الحق، امیر مقام، آفتاب شیرپاؤ اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں، سے بھی رابطے کیے ہیں۔ ان تمام رہنماؤں سے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن کے قیام پر کوئی دو رائے نہیں، امن و استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تمام سیاسی رہنماؤں کو باضابطہ طور پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام فریقین کو ساتھ لے کر صوبے میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنایا جائے گا۔