خیرات میں ملی اکثریت سے مغرور ہوگئے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں نبیل گبول اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے دوران شازیہ مری سی ڈی اے ترمیمی بل پیش کرنے میں مبینہ رکاوٹ پر برہم ہوگئیں اور چیئرمین سی ڈی اے کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا۔
اس پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے چیئرمین سی ڈی اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ مری تحریک استحقاق لائیں وہ اس کا سامنا کریں گے۔
شازیہ مری نے جواباً کہا کہ طلال چوہدری دھمکی دے رہے ہیں، اس پر وزیر مملکت نے کہاکہ دھمکی شازیہ مری دے رہی ہیں۔
بعد ازاں پی پی رہنما نبیل گبول وزیر مملکت کے رویے پر احتجاجاً اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔
نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو خیرات میں جو دو تہائی اکثریت ملی ہے اس سے طلال چوہدری مغرور ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ان کو حکومت گرا کر دکھائی تھی، اب بھی یہ کام کرسکتے ہیں۔
واک آؤٹ کرنے پر چیئرمین کمیٹی راجا خرم نواز نبیل گبول کو روکتے رہی لیکن اس کے باوجود وہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلال چوہدری شازیہ مری نبیل گبول
پڑھیں:
سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کیخلاف ایکشن،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سنسنی پھیلانے والے یوٹیوبرز کے خلاف کرمنل کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن 27 یو ٹیوب چینلز کو بند کیا جا رہا ہے، ان میں سے زیادہ تر بھگوڑے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، پوری دنیا میں سائبر سیکیورٹی اور سائبر سے متعلق قوانین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں کرسکتے کہ کوئی بھی ہاتھ میں موبائل اٹھا کر کسی کے قتل کا فتویٰ دے دیں یا کسی کے سر کی قیمت لگادیں یا پھر کسی کو مذہی طور پر ایسی کوئی بات کرلیں کہ اس کی جان کو خطرہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ انتشار کے لیے سوشل میڈیا اور موبائل استعمال نہیں کرسکتے، پوری دنیا میں اس کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین ہیں اور پاکستان میں بھی اس کے قوانین ہیں۔
مزید کہا کہ انہیں قوانین کے تحت یہ سب کچھ چل سکتا ہے، جو ان قوانین کے تحت اپنے وی لاگز بناتا ہے یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے وہ ٹھیک ہے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’ ان میں سے بیشتر لوگوں کو تو سنا ہی نہیں گیا؟
جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ ان میں زیادہ تر بھگوڑے ہیں، یہ سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کے لیے سنسنی پھیلاتے ہیں اور اپنی ریٹنگ بڑھاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بات بتائیں کہ جو لوگ صحافتی آداب کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنے وی لاگ بناتے ہیں، ان کو نہ تو اتنے ویوز ملتے ہیں اور نہ ان کے اتنے سبسکرائبر ہوتے ہیں لیکن ان لوگوں کو پیسے مختلف چینل اور ویب سائٹ سے ملتے ہیں لیکن افراتفری یہاں پھیلاتے ہیں، یہ نہیں چلے گا اور اب ان کے خلاف کریمنلر کارروائی بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں:جب چاہیں آپ کی حکومت گرا سکتے ہیں، نبیل گبول کی طلال چوہدری کو دھمکی