اسلام آباد؛ اسپتالوں کے فضلات منتقل کرنے کیلئے خصوصی گاڑیاں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق ہوتی ہیں یا اننتقال۔خون بھی بیماریوں کا سبب ہے۔ علاوہ ازیں اسپتال کا فضلہ بھی خطرناک ہے،یہ فضلہ جہاں سے گزرتا ہے ہر طرف بیماری ہھیلاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسپتال کے فضلے کو اسپتال سے منتقل کرنے کا مناسب انتظام نہیں۔ آج ڈونرز کی مدد سے 15 اضلاع کے لئے گاڑیاں تیار کرکے ان کے حوالے کی جارہی ہیں۔ یہ اسپتالوں کے انفیکیشن والے فضلے کو اٹھانے والے یلو وینز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بیماریوں سے بچانے کا نظام ہی نہیں ہے۔ کراچی تک لوگ آلودہ پانی پی رہے ہیں۔ ہمارا ماحول ہمیں بیمار کررہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
کراچی، اندھی گولیاں لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں میں اندھی گولیوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پہلا واقعہ نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ، بھٹائی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت تیس سالہ عرفان کے نام سے کی گئی ہے، اور اسے سینے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق، عرفان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسرا واقعہ کورنگی 06 نمبر نیوی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ شہروز ولد محمد افضل کے نام سے کی گئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، شہروز کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔