---فائل فوٹو 

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے تجویز دی ہے کہ مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو سال یا 2 سال کے لیے حکومت کرائے کے مکان لے کر دے۔

چیئرمین حسن بخشی نے تجویز کیا کہ سال یا دو سال کے دوران حکومت مخدوش عمارتیں دوبارہ تعمیر کروا کر مکینوں کو مفت رہائش کے طور پر دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی منزلیں تعمیر کر کے خرچ اور نفع پورا کرلیا جائے، اگر مالک مکان ایسا کرنے پر راضی نہ ہوں تو مفادِ عامہ میں مالکانہ حقوق تھرڈ پارٹی یا کسی اتھارٹی کو ٹرانسفر کردیے جائیں۔


.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق

عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی، خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے شاندار کاوشوں اور اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں بغداد اور اسلام آباد کے درمیان جڑواں شہر(سسٹر سٹی)کے معاہدے کو رسمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے بغداد اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کے لیے معاہدہ پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس اقدام سے عوام کے درمیان پائیدار روابط، ثقافتی تبادلے، بلدیاتی سطح تک اور شہری ڈیولپمنٹ میں تعاون کو فروغ دے گا۔ معاہدہ ثقافتی ورثے کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پبلک جگہوں کی خوبصورتی اور پائیدار شہری منصوبہ بندی میں علم و تجربات کے اشتراک جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے اقتصادی، ثقافتی اور سیاحتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات اور تجربات کا تبادلہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا نے عبدالقادر سلیمان الحمیری کو وزارتِ داخلہ کے وفاقی وزیر محسن نقوی کی ہدایات پر ڈپلومیٹک اینکلیو کی جدت اور اپلفٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد ڈپلومیٹک اینکلیو کو بین الاقوامی معیارات کے برابر لانا اور اسے سفارتی مشنوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ایک محفوظ اور اہم مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈپلومیٹک اینکلیو کی ترقی اور خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لیے معروف لینڈ اسکیپنگ ماہرین اور آرکیٹیکٹ کو شامل کیا جا رہا ہے۔ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے ڈپلومیٹک اینکلیو کی اپلفٹ کے لیے سی ڈی اے کے اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور تعاون باہمی پر مبنی عراق کے ساتھ مضبوط شراکت داری اور تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے مختلف شعبوں میں شراکت کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دونوں دارالحکومتوں کے باہمی تعاون کے لیے اقدامات پر عملدرآمد میں سی ڈی اے کے ساتھ گہرے تعاون کے لیے عراق کی آمادگی پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام میں دوستی کی علامت کے طور پر، محمد علی رندھاوا نے عراق اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کی عکاسی کرتے ہوئے عبدالقادر سلیمان الحمیری کو سووینیئر پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف اسرائیل بے لگام، لبنان کے شمالی، مشرقی اور جنوبی علاقوں پر فضائی حملے پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم الرحمان مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی مزید دو مخصوص نشستیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کیلئے نامزدگیاں مانگ... وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کیلئے مودی سرکار کے من گھڑت الزامات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی کا ماسٹر پلان سندھ حکومت کی ترجیح نہیں: آباد چیئرمین
  • توہینِ مذہب مقدمات میں الزامات کی نوعیت مشکوک؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے پر شدید اظہارِ برہمی، تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کی تجویز
  • سندھ حکومت نے مخدوش عمارتیں گرانے کیلیے کوئی پلاننگ نہیں کی، آباد
  • تمام مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو رہائش فراہم کرنا ممکن نہیں: شرجیل میمن
  • کراچی: 51 مخدوش عمارتوں میں سے 11 خالی کروالی گئیں
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • کراچی، آگرہ تاج کالونی: مخدوش عمارت کو خالی کرانے کا عمل مکمل، بلڈر کے خلاف مقدمہ درج
  • عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق
  • کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ