---فائل فوٹو 

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی کنٹرولر ایگزامینیشن عابدہ کاکڑ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کی تیاری میں انہیں مکمل طور پر لاعلم رکھا گیا ہے۔

کنٹرولر ایگزامینیشن عابدہ کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ نے زور زبردستی اسٹاف کو بھی انہیں کسی قسم کی کوئی اطلاع نہ دینے کی تلقین کی تھی۔

 کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں رزلٹ کی تیاری سے میں مکمل طور پر لاعلم ہوں، چیئرمین بورڈ کی ہدایات پر ایگزمنیشن برانچ کے اسٹاف نے مجھے ہر بات اور کام سے متعلق نہیں بتایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بورڈ کو تحریری طور پرآگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، مجھے رزلٹ کے پراسس سے دور رکھنا اور کچھ نہ بتانا غیر قانونی ہے۔

کنٹرولر بورڈ کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین بورڈ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تو انہوں نے اس پر بھی مجھے کہا کہ میری سیٹ کا رزلٹ کی تیاری سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے جو کہ بلوچستان بورڈ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب ’جیونیوز‘ نے چیئرمین بورڈ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون بند ملا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رزلٹ کی تیاری چیئرمین بورڈ عابدہ کاکڑ میٹرک کے

پڑھیں:

اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے انہیں قطر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں پہلے سے آگاہ نہیں کیا۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیتن یاہو نے حملے سے کچھ دیر قبل امریکی صدر کو اطلاع دی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو اس وقت آگاہ کیا گیا جب میزائل پہلے ہی داغے جا چکے تھے جس کے باعث صدر ٹرمپ کو فیصلے کی مخالفت کا موقع نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی ہنگامی اجلاس: ’گریٹر اسرائیل‘ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے: امیر قطر

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مجھے نہیں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اب قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے قطر میں حماس کے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا جس کی مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر میں شدید مذمت کی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے کشیدہ خطے میں مزید تناؤ بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اسرائیل اور قطر دونوں کا اتحادی ہے جبکہ دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرادی

غزہ پر اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، پوری آبادی بے گھر ہو گئی ہے اور قحط کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔ متعدد ماہرین اور انسانی حقوق کے ماہرین نے اسے نسل کشی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے رومانوی تعلقات کو خفیہ رکھا ہے؟
  • سپریم کورٹ نے عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
  • اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری
  • مجھے کرینہ کپور سے ملایا جاتا ہے: سارہ عمیر
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
  • سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم سجاد کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کر دی