صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے شہر اُرمچی میں جدید شہری سہولیات اور ڈیجیٹل نظم و نسق کے مرکز اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے کیا۔
یہ سینٹر 30 سے زائد سرکاری محکموں کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جوڑ کر شہریوں کو 200 سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ان میں صحت، تعلیم، ٹریفک مینجمنٹ، یوٹیلٹی سروسز اور ایمرجنسی رسپانس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس ڈیجیٹل ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید طرز حکمرانی اور منصوبہ بندی کی بہترین مثال قرار دیا۔
انہوں نے سینٹر کے وژن، کارکردگی اور بین الاداراتی ہم آہنگی کو سراہا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بھی شہری نظم و نسق کے لیے ایسے ماڈلز سے سیکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کی زندگی کو بہتر اور سہل بنایا جا سکے۔
؎انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہری منصوبہ ساز اور ماہرین اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر جدید شہری سہولیات چین کا شہر اُرمچی ڈیجیٹل نظم و نسق صدر آصف زرداری کا دورہ چین صدر پاکستان آصف علی زرداری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر جدید شہری سہولیات چین کا شہر ا رمچی ڈیجیٹل نظم و نسق صدر ا صف زرداری کا دورہ چین صدر پاکستان ا صف علی زرداری
پڑھیں:
فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، پشتونخوا میپ
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ کے رہنماء نعیم پیر علیزئی و دیگر نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں۔ ان کی پالیسیاں ملک دوست نہیں ہیں۔ عوام کی منتخب پارلیمان کے فیصلے ہی ملک کے مفاد میں ہوں گے۔ یہ بات پشتونخوا میپ کے ضلعی رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کہیں۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کرے گی۔ ملکی آئین کو پامال کرنے اور اس سے انحراف کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں۔ ملک کے ہمہ جہت بحرانوں سے نجات کی واحد راہ پشتونخوامیپ کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پیش نکات پر عملدرآمد سے ممکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں، غیر جمہوری راہ کا انتخاب کرنے والے افراد دراصل اپنی فارم 47 کی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں، اور ان کی نااہلی، ناکامی، ناتجربہ کاری، ناقص طرز حکمرانی اور خود ساختہ پالیسیاں کسی صورت ملک دوست نہیں۔ جبکہ عوام کے منتخب پارلیمنٹ سے داخلہ و خارجہ پالیسیاں ہی ملک کے مفاد میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے قیام سے قبل اور بعد از قیام عبدالصمد خان اچکزئی ملک کو آئین دینے، جمہوریت، ون مین ون ووٹ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اس کی پاداش میں سخت ترین قید و بند کی سزائیں فرنگی اور ملک کے آمرانہ قوتوں کی حکمرانی میں برداشت کیں۔