City 42:
2025-10-28@11:27:16 GMT

تکنیکی و آپریشنل وجوہات 7 پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

 ویب ڈیسک :تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی7پروازیں آج بھی منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے کوالالمپور ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 ،کراچی سے عدیس ابابا ایئرپلن کی پرواز ای ٹی 695 ،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125منسوخ کی گئی۔

 اس کے علاوہ کراچی سے سیالکوٹ ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 135،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 اورفیصل آباد فلائے جناح کی پرواز نائن پی 810 منسوخ کی گئی۔
 

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کشمیر اسمبلی اراکین نے متفقہ طور معراج ملک پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کسی عسکری یا ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہوتا تو ہم کبھی اسکے حق میں نہ بولتے، مگر کیا کسی ڈپٹی کمشنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی جیل بھیج دے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب عام آدمی پارٹی کے رکنِ اسمبلی معراج ملک کی گرفتاری نے حکمرام جماعت اور غیر بی جے پی اراکین کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا۔ ایوان میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر ایم ایل اے ڈوڈہ پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ معراج ملک صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ سے منتخب رکن اسمبلی ہے، انہیں ستمبر میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے "پی ایس اے" کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، وہ اس وقت کٹھوعہ جیل میں قید ہے۔ زیرو آور کے دوران جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی سجاد شاہین نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ایوان میں ایک گھنٹے کی بحث کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب عوامی نمائندے کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنا خطرناک مثال اور رجحان قائم کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ملک گرفتار ہے، تو کل کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے ہی ایک اور رکن نذیر احمد خان (المعروف گریزی) نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کی چھان بین کے لئے اسمبلی کی سطح پر ایک اعلٰی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کسی عسکری یا ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہوتا تو ہم کبھی اس کے حق میں نہ بولتے، مگر کیا کسی ڈپٹی کمشنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی جیل بھیج دے۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور ایم ایل اے ہندوارہ سجاد لون نے معراج ملک کی گرفتاری کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کالے قانون کا غلط استعمال ہر حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران معراج ملک پر غلط الزامات لگائے تھے، انہیں اب معافی مانگنی چاہیئے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین، جن میں وحید پرہ اور رفیق نائیک شامل ہیں، نے بھی معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے سجاد لون کی جانب سے پیش کی گئی التوا کی تحریک مسترد کر دی، جس میں انہوں نے ریاست میں غلط ریزرویشن پالیسی پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ اسپیکر نے وضاحت دی کہ یہ تحریک صرف حالیہ واقعات پر پیش کی جا سکتی ہے اور حکومت پہلے ہی اس معاملے پر ایک پینل تشکیل دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ
  • کشمیر اسمبلی اراکین نے متفقہ طور معراج ملک پر عائد پی ایس اے کو منسوخ کرنیکا مطالبہ کیا
  • کراچی: ناظم آباد میں اسکول وین میں خوفناک آگ لگ گئی، 6 طلبہ جھلس گئے
  • ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگ گئی، 4 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
  • پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی
  • 5 سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • پی آئی اے کی 5سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ‘ پہلی فلائٹ مانچسٹر پہنچ گئی 
  • پی آئی اے کی 5 سال بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال، پہلی فلائٹ مانچسٹر روانہ