صدر آزاد جموں و کشمیر سے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کلفٹن بورڈ کنٹونمنٹ میں 125 عمارتیں مخدوش قرار، فہرست سامنے آگئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر: بادل پھٹنے سے تباہی، مکانات، سڑکیں متاثر، مویشی سیلاب میں بہہ گئے
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں گوہرآباد میں طوفانی بارش اور بادل پھٹنے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ گوہرآباد شرقی اور غربی میں متعدد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ سیلابی ریلہ گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم درجنوں مویشی تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں نوگراں لنک روڈ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ شاہراہ لیپہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی، جس سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلابی پانی کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ گرلز مڈل اسکول سرائی کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار راستے اور بند سڑکیں ریسکیو سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت سے فوری امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
Post Views: 3