سب ڈویژن سماہنی میں تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ارکان، میڈیا نمائندگان اور وکلاء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میرپور آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر برہان مظفر وانی شہید اور شہدائے تحریک آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شہید رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راولاکوٹ میں بھی جموں و کشمیر لبریشن سیل اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے آزادی کشمیر کے حق میں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیرکو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دریں اثناء سب ڈویژن سماہنی میں تحصیل انتظامیہ کے زیراہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے ارکان، میڈیا نمائندگان اور وکلاء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے برہان مظفر وانی شہید کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ احتجاجی مظاہرے سے دیگر لوگوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر حسام ساجد اور مقامی بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہید برہان مظفر وانی کی قربانی تحریک آزادی کا تسلسل ہے جسے بھارت کبھی ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق رائے شماری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہیں سکتا اور نہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کا رشتہ کمزور کر سکتا ہے۔

ادھر گلپور کوٹلی میں جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید برہان وانی اور دیگر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ریلی میں دیگر لوگوں کے علاوہ جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران، سردار حاجی عارف، خواجہ ایاز، راجہ سرفراز، سردار آفتاب عارف، شبیر چیچی، چوہدری ریاض، سردار الیاس، سردار بشارت حسین، ظہیر جرال، سردار مبین، سردار فرید، سردار فیضان محمود، ملک محمد ریاست، چوہدری لیاقت، امتیاز علی آرزو، چوہدری عبد الرئوف، امتیاز بٹ، ماسٹر محمد ضمیر اور سردار منیر حسین نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے زیراہتمام ایک برہان مظفر وانی خراج عقیدت پیش انتظامیہ کے شرکت کی کیا گیا

پڑھیں:

پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان

پسرور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب ادارے اور لوگ مل کر اس بڑے امتحان کا سامنا کر رہے ہیں، قوم کو متحد ہو کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین بہت اہم ہے، چین اور پاکستان کے بھائی چارے کا رشتہ مضبوط ہے، اس تعاون سے ملک ترقی کرے گا اور مشکلات پر قابو پایا جا سکے گا۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ صدر مملکت کے دورہ چین کے مثبت نتائج کی توقع ہے، جو ملک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، آصف علی زرداری نے چین کے 14 دورے کیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان دوروں کے ثمرات انڈیا پاکستان جنگ میں دیکھے، گوادر پورٹ اور سی پیک ان ہی دوروں کا نتیجہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت