data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سے قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد پاکستانی قوم کے عزم، ایمان، قربانی اور استقلال کو اجاگر کرنا اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سےمنایا جائے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جن میں آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت شامل تھیں۔

وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی 2025 کو معرکۂ حق کے عنوان سے منانے کا مقصد نوجوان نسل کو آزادی کی قدر، قومی یکجہتی، اور قربانی کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ ہم نے جس عزم اور قربانی سے وطن حاصل کیا، وہ جذبہ آج بھی قومی ترقی، استحکام اور خودمختاری کی راہ میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر ملک گیر تقریبات، ثقافتی سرگرمیوں، ملی نغموں، اور قومی پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے۔

احسن اقبال نےمزید کہا  کہ یوم آزادی نہ صرف آزادی کے حصول کی جدوجہد کی یاد ہے بلکہ یہ دن پاکستانی افواج، خاص طور پر ائیرفورس کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا بھی دن ہے جنہوں نے بھارت کے ساتھ جنگوں میں شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا، اور خصوصاً فضائیہ کے جوانوں نے جنگی میدان میں اپنے حوصلے، مہارت اور جذبے سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے لیے ایک جامع اور مربوط پروگرام ترتیب دیا جائے گا، جس میں اسکول، کالجز، جامعات، سرکاری و نجی ادارے اور سول سوسائٹی بھرپور حصہ لے گی۔ اس مقصد کے لیے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں “معرکۂ حق” کی تھیم سے ہم آہنگ کریں۔

یاد رہے کہ یومِ آزادی 2025 کو اس تھیم کے تحت منانا نہ صرف قومی اتحاد و یگانگت کی علامت ہوگا بلکہ یہ ملک دشمن قوتوں کے لیے ایک واضح پیغام بھی ہوگا کہ پاکستانی قوم ہر قیمت پر اپنے وطن کے دفاع اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوم آزادی کے عنوان کہ یوم کے لیے

پڑھیں:

ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین

وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔

یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی تحریک انصاف رانا ثنا اللہ

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
  • ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
  • ہم نے مختصر دور حکومت میں وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ دی، گلبر خان
  • پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کاری پر کڑی سزا دینے کا فیصلہ
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ
  • معرکۂ موتہ