مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چھٹا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا آپ لوگ ڈھنڈورا پیٹ رہے وہ رپورٹ بزدار اور پرویز الہیٰ دور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کا صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، جس 10 کھرب کا آپ واویلا کر رہے وہ 2018 سے 2023 کی گندم خریداری اور سبسڈی کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاؤس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بےضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 2018 سے 2023 تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی، 4 سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
وزیر اطلا عات پنجاب کا کہنا تھا کہ 12 سال سے جو لوٹ مار خیبر پختونخوا میں ہو رہی ہے، 4 سال پنجاب میں وہی ہوئی۔ ان 4 برسوں میں بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ ہی نظر آرہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ نے کہا کہ
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔