اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رپورٹ کے مطابق اصلاحات کےباوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کےدیگرممالک سےکم ہے۔ اس کی وجہ نئےفائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔  اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر غیر رسمی شعبے کو قرار دیا گیا،بغیرمؤثر تعمیل کے ٹیکس بیس کو وسعت دینا قلیل آمدنی پیدا کرتا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نےکہا ایسے اقدامات سے صرف انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کےبجائےپالیسوں کوبہتربنایا جائے،بہتر پالیسیوں سےموجودہ ٹیکس دہندگان سمیت دیگر ٹیکس وصولی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد:

زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف  ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین  جنید اکبر کی صدارت میں ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف  ہوا ہے۔

دوران  اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران  ہو گئے۔

اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے قرض داروں کے لیے 16 فیصد واجب الادا رقم وصول کی گئی ہے، تاہم ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندگان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

خواجہ شیراز نے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت جو سیکٹر منافع میں ہے وہ بینکنگ ہے، لیکن زرعی ترقیاتی بینک کیوں مسلسل ڈوب رہا ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو ریکوری ہوئی ہے اس کو آڈٹ سے ڈبل چیک کروائیں اور باقی کی وصولی کا بھی کمیٹی کو بتا دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ؟ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب کتنا
  • پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری
  • اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے میں کم ترین قرار
  • پاکستان کی ٹیکس پالیسوں کو جارحانہ اور غیرموثرہیں‘ موجودہ حکمت عملی ٹیکس دہندگان اور انتظامیہ پر غیر ضروری بوجھ ڈال سکتی ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک
  • زرعی ترقیاتی بینک کی وضاحت
  • ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے مابین وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ
  • زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
  • خواتین کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری
  • پاکستان میں پہلی بار اے آئی پر مبنی کسٹمز نظام متعارف؛ خودکار ٹیکس نظام کا آغاز