حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد سے وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل اب 11 جولائی تک جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک حج 2026 کے لیے 3 لاکھ 13 ہزار افراد رجسٹریشن مکمل کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط کا اعلان الگ سے حج پالیسی کے مطابق کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ میں توسیع ترجمان وزارت مذہبی امور حج رجسٹریشن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تاریخ میں توسیع وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن، مستردکر تے ہیں
پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے،وزارت اطلاعات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت اطلاعات و نشریات نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔ پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی اینٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔وزارتِ اطلاعات نے کہا: پاکستان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔