سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سینئر رہنما شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی سی کے مطابق شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث لایا گیا جہاں ان کا فوری ابتدائی علاج کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مکمل صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت اب بہتر ہے اور وہ پی آئی سی میں زیر علاج ہیں۔ آج ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم ان کے علاج کے حوالے سے مشاورت کرے گی اور مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ مکمل تشخیص کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے شبلی فراز کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شبلی فراز کو

پڑھیں:

پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میو اسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کو-ابلیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب ساؤتھ ایشیا کا پہلا صوبہ ہے جہاں اس جدید ٹیکنالوجی سے کینسر کا علاج ممکن ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سروائیکل کینسر ویکسین تولیدی صحت کے لیے کتنی محفوظ، پاکستان میں لوگ بائیکاٹ کیوں کررہے ہیں؟

کو-ابلیشن کے ذریعے جگر، پھیپھڑوں اور بریسٹ کینسر کا علاج کیا جا رہا ہے، جس میں کینسر سیل کو منفی 198 ڈگری پر فریز اور 83 ڈگری پر ہیٹ اپ کرکے ختم کیا جاتا ہے۔

Punjab now begins the most advanced cancer treatment!

The first-ever Co-ablation Centre established at Mayo Hospital, to be inaugurated by Chief Minister Maryam Nawaz Sharif. pic.twitter.com/BN3bN3aH9u

— PMLN (@pmln_org) September 18, 2025

وزیراعلیٰ نے مزید 5 مشینیں منگوانے اور ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ کا حکم بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پنجاب کو ابلیشن سینٹر کینسر مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • 9مئی مقدمات میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے14رہنماؤں کے اشتہار جاری
  • کینسر کے مریضوں کا جلد اور مفت علاج میرا عزم ہے، مریم نواز شریف
  • کیمو تھراپی کے بغیر علاج، مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
  • نومئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  •  سرویکل کینسرسنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے: نوید حیدر شیرازی
  • نواز شریف واقعی علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں ؟
  •  چین کی نئی ایجاد بون گلوسے 3 منٹ میں فریکچر کا علاج ممکن