اسلام آباد(اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔

پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تسلی بخش ہے تاہم مکمل بحالی کے لیے وقت درکار ہے۔

ملک بھر میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، سیاسی شوگر مل مالکان کی فہرست جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے مشرق وسطی سے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کے دورے پرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا،،، انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے،،،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے،یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کو میزائل فراہم کرسکتا ہوں-

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے 40سالہ شخص کی گردن سے چاقو نکال لیا
  • فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی اپیل
  • 26نومبر احتجاج کیس ؛علیمہ خان سمیت 10ملزموں پر فرد جرم عائد  
  • پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
  • زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمتآج انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • کل انٹرنیٹ سروس متاثر رہے گی
  • ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، وزیر صحت بلوچستان
  • پنجاب بھر میں 1492 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، 1844 زخمی
  • جنگی حل کرنے میں ماہر ہوں، امریکی صدر