شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف کے باعث جسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوزذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو رات گئے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کو دل کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرز نے شبلی فرازکو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم آج ان کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانی مفت میں 120 دن کیلئے موبائل رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ، طریقہ جانئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ بالا میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ، سید شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال میں معالجوں کے زیر نگرانی ہیں۔(جاری ہے)
بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلیفون کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔\932