data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے 32 کروڑ روپے کی لاگت سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ گھوٹکی فضل محمد شیخ، سی ایس آر آفیسر ماڑی انرجیز ہیرالدین بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ آفتاب، ڈی ایم پی پی ایچ آئی عارف عباسی سمیت بڑی تعداد میں میڈیکل افسران اور شہریوں نے شرکت کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل بنگل خان مہر نے کہا کہ صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی کوششوں اور ماڑی انرجیز کے تعاون سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ضلع کی ہر اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات میسر ہوں تاکہ یہاں کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین شپ سنبھالتے ہی کمیٹی تشکیل دی اور تمام اسکیموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ماڑی انرجیز کے پروڈکشن بونس فنڈ کے تحت ہمارے پاس مکمل فنڈ دستیاب ہیں، لہٰذا اسکیموں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ تمام فنڈ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہے اور اس کا فائدہ بھی عوام کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق میرپور ماتھیلو میں جدید ترین لائبریری اور ریسورس سینٹر قائم کر رہے ہیں جہاں طلبہ و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں بڑی تعداد میں مریضوں کا رش ہوتا ہے، اس لیے اس اسپتال کو صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر اور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی عبدالباری خان پتافی کی خصوصی دلچسپی اور ماڑی انرجیز کے تعاون سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ یہاں اب آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے جو پہلے موجود نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میل اور فی میل وارڈ، ٹراما سینٹر، آپریشن تھیٹر، گائناکالوجی وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ اور کڈنی بلاک کو اپ گریڈ کر کے ڈیجیٹل ایکسرے، ای سی جی، 25 ایئر کنڈیشنز اور مختلف قسم جدید مشینری سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ ڈرینج سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماڑی انرجیز کہا کہ

پڑھیں:

لاہور کے ایک ٹرسٹ اسپتال کا سالانہ 36 لاکھ زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار

فائل فوٹو 

لاہور میں ایک ٹرسٹ اسپتال نے سالانہ 36 لاکھ کا زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو آگاہ کر دیا۔

 ٹرسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ  ٹرسٹ اسپتال نے اس سال بھی بھیجا گیا زکوٰۃ فنڈ واپس بھیج دیا۔

خط میں کہا گیا کہ زکوٰۃ فنڈ کے نظام میں آپریشنل چیلنجز کی وجہ سے محکمہ کو زکوٰۃ فنڈ واپس کیا، ہمارے ٹرسٹ اسپتال کیلئے زکوٰۃ کی مد میں مزید فنڈز مختص نہ کیے جائیں۔

ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ کے استعمال کیلئے محکمہ کے مختص عملہ کی ضرورت نہیں رہی، ٹرسٹ اسپتال میں تعینات کیا جانے والا عملہ اپنے محکمہ میں واپس جائے۔

ذرائع ٹرسٹ اسپتال کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے زکوٰۃ فنڈ کے 36 لاکھ روپے صرف چار مریضوں پر لگ جاتے ہیں، 36 لاکھ روپے سے چار مریضوں کے علاج کےلیے علیحدہ سیکشن نہیں بنا سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: مبینہ طور پر اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے بچی جاں بحق
  • زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
  • الائیڈ اسپتال کی ایم آرآئی مشین کی خرابی تشویشناک ہے
  • جیکب آباد میں باپ وبیٹا حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے
  • کراچی میں کار کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
  • عوام کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے‘ محمد یوسف
  • بھارتی ایئرلائن کا پائلٹ پرواز سے چند لمحے قبل بے ہوش
  • لاہور کے ایک ٹرسٹ اسپتال کا سالانہ 36 لاکھ زکوٰۃ فنڈ لینے سے انکار