وزیرِاعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک ہوئے، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ نون کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور ملکی معاشی ترقی کی درست سمت پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ثمر ہارون بلور نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ثمر ہارون کا پارٹی میں خیر مقدم اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے ثمر ہارون بلور کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اور بلور خاندان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ثمر ہارون بلور نے خیبر پختونخوا مسلم لیگ نون شہباز شریف

پڑھیں:

عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور نے پارٹی چھوڑ دی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، سابقہ سیکریٹری اطلاعات اور سابقہ ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ثمر ہارون بلور کی سیاسی شمولیت مسلم لیگ (ن) میں ہونے جا رہی ہے، اور ذرائع کے مطابق، وہ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔

ثمر ہارون بلور اے این پی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وہ اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے شوہر ہارون بلور بھی اے این پی کے اہم رہنما تھے، جو 10 جولائی 2018 کو پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس بم دھماکے میں 20 افراد کی جان گئی اور 48 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ ثمر ہارون بلور کے سسر بشیر بلور بھی 2012 میں ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

ثمر ہارون بلور کی پارٹی چھوڑنے کی خبر  اے این پی کے لیے ایک سنگین دھچکا سمجھی جا رہی ہے، اور سیاسی حلقوں میں اس فیصلے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سردار یاسر الیاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کو آرڈینیٹر برائے سیاحت مقرر
  • خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماء مسلم لیگ نون میں شامل
  • ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
  • ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات
  • عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور نے پارٹی چھوڑ دی
  • خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما  مسلم لیگ ن میں شامل
  • خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل
  • کاروباری برادری کو معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا(وزیرِ اعظم)
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا جدید ٹیکس اصلاحات پر زور، ایف بی آر میں AI سسٹم متعارف