راولپنڈی:

ترک وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک جمہوریہ کے وزیر دفاع یاشار گولر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال جاری دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایئر چیف نے پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک ہم آہنگی اور مشترکہ اہداف کو سراہا اور تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں پیشرفت کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

ترک وزیر دفاع نے اس موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، آپریشنل تیاری اور قومی خودمختاری کے دفاع پر ایئر چیف کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور دفاعی صنعت میں گہرے اشتراک، خاص طور پر جدید ترین ٹیکنالوجیز، ایڈوانسڈ ایویانکس اور بغیر پائلٹ فضائی نظام (UAS) میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔

ترک وزیر دفاع نے پائلٹ ایکسچینج پروگرام میں پاک فضائیہ کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا، جسے انہوں نے دونوں فضائی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ترقی اور آپریشنل فہم کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے تربیتی تعاون کو بڑھانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ و کثیرالملکی فضائی مشقوں کے دائرہ کار اور سطح کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

ترک مہمانوں کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے مابین اسٹریٹیجک تعاون، دفاعی تعلقات کے استحکام اور مسلح افواج کے درمیان دیرپا ادارہ جاتی روابط کے فروغ کی مشترکہ خواہش کا مظہر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترک وزیر دفاع پاک فضائیہ کے درمیان

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر توانائی کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہدایت
  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا خراب کارکردگی کے حامل فیلڈ افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کا حکم
  • اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی