حافظ نعیم کا دریا کے قدرتی راستوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے دریا کے قدرتی راستوں پر قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔
چوہنگ میں الخدمت فاونڈیشن کی خیمہ بستی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی این او سی حاصل کرکے دریائی زمین پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سوسائٹیاں نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا باعث بن رہی ہیں بلکہ سیلاب کے دوران انسانی جانوں اور کھیتوں کو بھی شدید خطرات میں ڈال رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک منظم نظام کے تحت ریلیف سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اور خواتین و یوتھ ونگ بھی متاثرین کی بحالی کے کام میں شریک ہیں۔
انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی قدرتی آفت کے بعد اقدامات اٹھانے کے بجائے قبل ازوقت حکمتِ عملی اختیار کی جانی چاہیے تھی۔ اگر ڈیم بروقت تعمیر کر دیے جاتے اور پیشگی وارننگ سسٹم مؤثر بنایا جاتا تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو ایک طرف رکھ دیا جائے مگر دیگر ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی دستیابی چند مہینوں میں 84 فیصد تک بڑھ جاتی ہے لیکن ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہے، جبکہ دیگر مہینوں میں قلت پیدا ہو جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب نے چاول اور گندم کی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جس سے زرعی بحران اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ جتنا وقت سوشل میڈیا اور فوٹو سیشن پر صرف کرتے ہیں، اگر اس کا کچھ حصہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر لگائیں تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ بعض نجی سوسائٹیاں میڈیا پر دعوے کرتی ہیں کہ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا، مگر اس قسم کے بیانات قابل قبول نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ ان کو این او سی کس نے دیا؟ اور اس کا محاسبہ کون کرے گا؟۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :