ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور وزیر دفاع یاسر گُلر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے سیکریٹری دفاعی صنعت کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں سے ملاقات

اسلام آباد پہنچنے پر دونوں رہنماؤں کا استقبال ایڈیشنل سیکرٹری برائے مغربی ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے کیا۔

 

دورے کے دوران پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو

واشنگٹن (نیوزڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

دونوں وزرائے خزانہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف روایتی دوستی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مزید وسعت دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف
  • محسن نقوی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، انسانی اسمگلنگ اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • ہم غزہ میں کثیر القومی فورس میں شرکت کو تیار ہیں، ترکی کا اعلان
  • چین پاک افغان تعلقات میں مسلسل بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرنےکو تیار ہے،چینی وزارت خارجہ
  • وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو
  • افغان طالبان دہلی کے ایجنٹ بن چکے ہیں،  وزیر دفاع خواجہ آصف
  • گودی میڈیا بے نقاب: وزیر دفاع اور آئی ایس آئی چیف کو ویزا نہ ملنے کی خبر من گھڑت قرار
  • پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکہ سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
  • فاروق رحمانی کی کشمیر کے حوالے سے بھارت اور افغانسان کے وزرائے خارجہ کے بیان کی مذمت
  • اسحاق ڈار کی امریکی اور ترک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، غزہ امن معاہدے پر تبادلہ خیال