کوئٹہ، ہفتم محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ساتویں محرام الحرام کا مرکزی جلوس اور شبیہ ذوالجناح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں ماتمی دستوں اور عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کر رہے تھے، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلوس عزاء اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا پرنس روڈ، آرٹ اسکول روڈ، آرچر روڈ، اور لیاقت بازار سے ہوتا ہوا واپس میکانگی روڈ امام ناصر العزاء پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے عزاداری کی۔ جلوس عزاء کی سکیورٹی کے لئے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ نے بتایا کہ پولیس اور ایف سی پر مشتمل پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی فرائض پر مامور ہیں، جبکہ پاک فوج کے پلٹون کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔