مرکزی انجمن امامیہ کے وفد کا دورہ نگر خاص
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
وفد کی آمد کے موقع پر نگر کے علماء کرام اور عمائدین نے بھرپور استقبال کیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو  
انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ

اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں نگر خاص کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد علاقے کے علماء کرام، عمائدین اور مختلف سماجی حلقوں سے ملاقات کرنا تھا۔ وفد کی آمد کے موقع پر نگر کے علماء کرام اور عمائدین نے بھرپور استقبال کیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس دوران نگرخاص کے عمائدین نے گلگت نگر کالونی کے خلاف گزشتہ سی پی او واقعے کے بعد کی جانے والی زبان درازی اور پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ علماء اور عمائدین نے واضح کیا کہ نگر کالونی کے عوام اپنے آپ کو کبھی تنہا نہ سمجھیں کیونکہ نگر کے لوگ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نگر کالونی کے خلاف کی جانے والی ہر قسم کی بات، غلط پراپیگنڈہ یا زباندرازی کا کڑوے اور سخت انداز میں جواب دیا جائے گا۔ وفد سے بات کرتے ہوئے عمائدین نے مزید کہا کہ نگر کی خاموشی کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ یہ خاموشی صرف صبر و تحمل کا مظہر ہے، لیکن جب ضرورت ہوئی تو نگر کی پوری کمیونٹی اپنے موقف کو پوری قوت اور بلند آواز میں پیش کرے گی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نون لیگ کو گلگت بلتستان میں امیدوار نہیں مل رہے، طالب حسین
یپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر طالب حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے اہم شخصیات کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر طالب حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے اہم شخصیات کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ نواز لیگ کو گلگت بلتستان میں امیدوار نہیں مل رہے جبکہ تحریک انصاف کا صفایا ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت حاصل کرے گی اور گلگت بلتستان میں عوامی راج ہو گا۔ عنقریب گلگت بلتستان کا سیاسی منظرنامہ یکسر تبدیل ہو جائے گا اور پیپلز پارٹی چھا جائے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت جلد پورے گلگت بلتستان سے اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی نجات دہندہ ہے۔ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا مگر اس بار ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر عملدرآمد کرے گی اور گلگت بلتستان میں ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو آج تک جتنے بھی انتظامی اور آئینی اختیارات ملے ہیں وہ پیپلز پارٹی کے مرہونِ منت ہیں۔ آنے والے وقتوں میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو مزید اختیارات دے گی۔
 تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت
تعمیراتی جمالیات سے صاف فضا تک: پاکستان کے لیے ایک حیاتیاتی دعوت