صدر کے دورہ گلگت بلتستان سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو گا، سعدیہ دانش
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صدرِ کا یہ اہم اور تاریخی دورہ نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے نیک شگون ہے بلکہ یہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ وفاقی قیادت خطے کی سیاسی، سماجی اور معاشی اہمیت کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صدر ِ اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کے پہلے دورۂ گلگت پر عوامِ گلگت بلتستان، صوبائی پارٹی قیادت اور حکومت گلگت بلتستان دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ صدرِ کا یہ اہم اور تاریخی دورہ نہ صرف گلگت بلتستان کے عوام کے لیے نیک شگون ہے بلکہ یہ اس بات کا مظہر بھی ہے کہ وفاقی قیادت خطے کی سیاسی، سماجی اور معاشی اہمیت کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرِ آصف علی زرداری کا گلگت بلتستان سے ایک دیرینہ اور دلی تعلق رہا ہے۔ اُنہوں نے ہمیشہ اس خطے کے عوام کی محرومیوں کے ازالے، آئینی حقوق کے تحفظ اور ترقیاتی عمل کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے۔ انہی کی قیادت میں گلگت بلتستان کو سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے ذریعے ایک بااختیار نظامِ حکومت کا درجہ حاصل ہوا، جو آج بھی صوبے کی سیاسی خودمختاری کی بنیاد ہے۔ عوام کو یقین ہے کہ صدرِ مملکت کا یہ دورہ گلگت بلتستان کے لیے ترقی، خوشحالی، امن و استحکام اور سیاسی بیداری کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو گا۔ اس موقع پر توقع ہے کہ صدرِ پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق پالیسی اقدامات متعارف کرائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام، خصوصاً نوجوان نسل، صدرِ مملکت کے شکر گزار ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر خطے کی محرومیوں کے ازالے اور اس کے روشن مستقبل کے لیے اپنی دلچسپی اور عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ دورہ یقیناً گلگت بلتستان میں ترقی اور سیاسی استحکام کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے عوام ہے کہ صدر کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔