پیپرا کے ایم ڈی حسنات احمد قریشی نے اس موقع پر یقین دہائی کرائی کہ وفاقی پیپرا اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ای پروکیورمنٹ (E-procurement ) کے نفاذ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ گلگت بلتستان / منیجنگ ڈائریکٹر صوبائی پبلک پروکیورمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی نجیب عالم کی وفاقی پیپرا کے مینجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی اور پراجیکٹ ڈائیریکٹر EPADS شیخ افضال رضا سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ای پروکیورمنٹ کے جلد اور مؤثر نفاذ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپرا کے ایم ڈی حسنات احمد قریشی نے اس موقع پر یقین دہائی کرائی کہ وفاقی پیپرا اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان

پڑھیں:

صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان میں ووٹنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی، شیڈول میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، ان کی جانچ پڑتال، اعتراضات، اپیلوں اور حتمی فہرست سمیت تمام انتخابی مراحل کی تاریخیں بھی شامل ہیں، جس کے بعد خطے میں انتخابی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 15 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات کی جانچ پڑتال یا اسکروٹنی کا عمل 30 دسمبر کو ہوگا اور اپیلوں کے فیصلے 10 جنوری کو دیے جائیں گے۔ اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو شائع کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ 13 جنوری کو ہوگی، جبکہ گلگت بلتستان میں پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 33 نشستیں ہیں، جن میں سے 24 پر براہِ راست انتخابات ہوں گے، 6 مخصوص نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں اور 3 نشستیں ٹیکنوکریٹس کے لیے مخصوص ہیں۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اضلاع کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آراوز) کی تقرری مکمل کر دی ہے، جس کے بعد انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ تیز ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت میں امیر حمزہ، غذر میں لقمان حکیم، اسکردو میں خورشید احمد، دیامر میں سہیل احمد خان اور ہنزہ میں ڈپٹی کمشنر نظام الدین کو ڈی آراو تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح استور میں منہاج علی راجہ، نگر میں منحس حسین، گانچھے میں محمد اسحاق، کھرمنگ میں ایڈیشنل سیشنز جج محمد شریف اور شگر میں منظور حسین کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات کے اس شیڈول سے سیاسی جماعتوں کو امیدواروں کی تیاری اور مہم چلانے کے لیے مناسب وقت میسر آئے گا، اور یہ خطے میں سیاسی عمل کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ این ایف سی طرز کا مالی معاہدہ کرے، شیخ میرزا علی
  • دہشتگردی سے متعلق اسلام آباد کے تحفظات کا سنجیدگی سے حل ہونا ضروری ہے: پاکستان  
  • صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی
  • اسلام آباد میں بلدیات کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں
  • صدر کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان انتخابات کا شیڈول جاری
  • نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی طے
  • نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے حکمت عملی طے
  • اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام لانے کی تیاریاں، وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور
  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات؛ تاریخ سامنے آگئی 
  • مٹیاری: مخدوم سرورنوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس