data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی صبا یوسف تالپور نے وفاقی حکومت کی زرعی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بیرونِ ملک سے زرعی اجناس کی درآمدات کو روکا جائے اور مقامی
کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔اپنے رہائش گاہ سے جاری پریس بیان میں انہوں نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے تمام شعبوں میں پیداوار میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال گندم کی پیداوار میں 11 فیصد، کپاس میں 30 فیصد، چاول میں 3 فیصد، چینی میں 3.

9 فیصد، اور آم میں 45 فیصد کمی آئی ہے جبکہ زراعت کے تمام شعبوں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ 2023 میں صدر آصف علی زرداری نے گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے فی 40 کلو کر دی تھی جس کے نتیجے میں اس سال گندم کی پیداوار میں 22 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں بھی گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا ہے اور جب بھی زرعی اجناس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی بڑھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جیسے ملک میں جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، وہاں فوڈ سیکورٹی (خوراک کا تحفظ) لازمی ہے۔ فوڈ سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں گندم اور چاول کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر زرعی اجناس کے لیے کوئی امدادی قیمت مقرر نہیں کی اور نہ ہی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کہ انتہائی مایوس کن بات ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی پیداوار میں انہوں نے گندم کی

پڑھیں:

سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔  اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صوبے کے زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، بلکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت سندھ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دینے کیلئے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبہ کے تحت سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن (SWAT) پروگرام شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت کسانوں کو جدید زرعی طریقے سکھائے جا رہے ہیں، جن میں فصل کی پیداوار میں اضافہ، پودے کی اونچائی، شاخوں کی تعداد، کیڑوں کے خاتمے اور کم پانی میں کاشت جیسے عملی طریقے شامل ہیں۔

سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ یہ منصوبہ 5 سالہ ہے، جو 2028ء تک جاری رہے گا، اس دوران 180 فیلڈ اسکول قائم کیے جائیں گے اور 4500 کسانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں رواں سال 750 کسانوں کو جدید زرعی تکنیکوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی طور پر سکھر، میرپور خاص اور بدین میں 30 ڈیمو پلاٹس اور فیلڈ اسکولز قائم کیے گئے ہیں، ان ڈیمو پلاٹس پر لیزر لینڈ لیولنگ، گندم کی قطاروں میں کاشت اور متوازن کھاد کے استعمال جیسے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر زراعت کے مطابق بدین کے کھورواہ مائنر میں زیرو ٹلج تکنیک کے تحت دھان کے بعد زمین میں بچی ہوئی نمی پر گندم اگائی گئی، جس سے اخراجات، پانی اور محنت میں نمایاں بچت کے ساتھ ماحولیات کو بھی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد تمام کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنی زمینوں پر یہ جدید طریقے اپنائیں اور دوسروں کیلئے مثال قائم کریں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے زرعی شعبے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، جس کے باعث فصلیں متاثر ہو رہی ہیں اور کسان نقصان اٹھا رہے ہیں، اسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے کسانوں کی تربیت کے ذریعے عملی اقدامات شروع کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ پنجاب سے گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے‘ حافظ ادریس
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • سود سنگل ڈیجٹ کی جائے،صدر کاٹی
  •   حکومت فوری طور پر نجی شعبے کو گندم امپورٹ کی اجازت دے
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • سیلاب سے تباہ حال زراعت،کسان بحالی کی فوری ضرورت
  • ٹرمپ کی ایمرجنسی نافذ کرکے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لینے کی دھمکی
  • صدر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی