بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی عوام کے سامنے اپنا مؤقف بھارتی میڈیا کے ذریعے پیش کرنے سے نہیں گھبراتے۔میں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ مجھے کسی منصفانہ پلیٹ فارم کی امید تھی، بلکہ اس لیے کیا کہ میں بھارتی عوام، خاص طور پر نوجوانوں، پر یقین رکھتا ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں امن کا مقدمہ صرف پاکستان کا مقصد نہیں، بلکہ یہ ہمارے دونوں عوام کا مشترکہ مشن ہے۔ میرا یقین ہے کہ بھارت اور پاکستان کی نئی نسل ایک نیا مقدر تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وہ نسل ہوں گے جو تاریخ کی زنجیروں کو توڑے گی، جنگ کے سوداگروں، مایوسی پھیلانے والوں اور نفرت کے بیوپاریوں کو للکارے گی۔ ہم مل کر اپنے وقت کے حقیقی چیلنجز کا سامنا کریں گے — چاہے وہ دہشتگردی ہو، موسمیاتی تبدیلی، یا عدم مساوات۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے بھارت اور پاکستان کے نوجوانوں سے: ہمارا مستقبل ماضی کے تنازعات سے نہیں، بلکہ پُرامن بقائے باہمی، تعاون اور خوشحالی سے متعین ہوگا۔
مالی سال 2025 کے دوران پاکستان کو کتنی ترسیلات زر موصول ہوئیں ۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
وزیراعظم کی پی پی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست، بلاول نے تفصیلات جاری کردیں
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے وفد نے صدر آصف علی زرداری اور مجھ سے ملاقات کی۔انہوں بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں ای سی پی کی تقرری پر ڈیڈ لاک توڑنا بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قطر سے واپسی پر پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو ہو گا جس میں پارٹی پالیسی طے کی جائے گی۔